غزل
وہ خلق میں افضل ہیں نبیوں میں بھی پیارے ہیں

نعت شریف.
ازقلم افتخار حسین احسن
رابطہ *6202288565*
وہ خلق میں افضل ہیں نبیوں میں بھی پیارے ہیں.
*محبوب خداکے ہیں اور اس کے دلارے ہیں*
اک بار تصور میں دیکھیں ہیں وہاں جاکر.
ہر سمت مدینے میں انوار کے دھارے ہیں.
دشمن پہ جو کرتے تھے پھولوں کی سدا بارش.
وہ غیر نہیں کوی سرکار ہمارے ہیں.
اخلاق محمد کے کیسے تھے زمانے میں.
یہ بات بتانے کو قرآن کے پارے ہیں.
آقا کی غلامی ہی جنت کی ضمانت ہے.
سورج ہے مرے آقا اصحاب ستارے ہیں.
دنیا میں یونہی احسن اسلام نہیں پھیلا.
فاقوں میں محمد نے دن رات گزارے ہیں.
………………………………………………………..