اہم خبریں

ویلفیرپارٹی آف انڈیا کرناٹک یونٹ ریلیف میں‌مصروف

بیدر۔ 24اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری)ویلفیرپارٹی آف انڈیا اقدار پر مبنی سیاست کی داعی ہے۔ اسی کے ساتھ ملک اور انسانیت کی فوری امداد کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہے۔ کوویڈ19(کوروناوائرس) نے ساری دنیا کے انسانوں کوجس طرح اپنے خونی پنجے کاشکار بنایاہے اور دنیا بھر کے ممالک اپنے کاروبار کو چھوڑ کرلاک ڈاؤن کی نذر ہوگئے ہیں۔ اور اسی لاک ڈاؤن میں انسانیت کا مظاہرہ دیکھنے کومل رہاہے۔ جس کو ویلفیرپارٹی آف انڈیاکرناٹک یونٹ سراہتے ہوئے خود بھی امدادی کام میں لگی ہوئی ہے۔ میڈیاکوآرڈی نیٹر جناب عزیز جاگیردار کے بموجب بنگلور کے جے نگر میں روزانہ 110غریب افراد کو کھانا سربراہ کرنے کاکام ویلفیرپارٹی آف انڈیا کرناٹک کے جنرل سکریڑی حبیب اللہ خان اور طلعت یاسمین ریاستی جنرل سکریٹری وومنس ونگ WPIکرناٹک کی زیرنگرانی عمل میں آرہاہے۔100خاندانوں تک راشن کٹس پہنچائے گئے۔ سنجے گاندھی اسپتال بنگلو رمیں 8اپریل سے اب تک روزانہ دودفعہ مریض کی فیملی کو کھانا سربراہ کیاجارہاہے۔ اسی طرح جے نگر میں کولکتہ کے 20تا 30مزدوروں کو امداد میں رقم دینے کے علاوہ وہاں پر بھی کھانے کا نظم کیاگیاہے۔ محترمہ طلعت یاسمین وومنس ونگ WPIریاستی جنرل سکریڑی نے سنجے نگر پولیس اسٹیشن کے عملہ میں ڈرائی فروٹ تقسیم کئے اور وہاں پولیس کے ساتھ مل کر امن اور کورونابیداری کے لئے پلے کارڈس کے ذریعہ مظاہرہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close