اہم خبریں

پچوا قطعہ میں جمعیت ممبرسازی مہم جنگی پیمانے پر جاری

جمعیت ممبر سازی مہم از یکم ستمبر تا 31 دسمبر 2019

بسنت رائے حلقہ جمعیت کے کارکنان علاقے میں ممبرسازی کے لیے کوشاں اور دورہ دورہ کر رہے ہیں جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ سامنے آرہا ہے کہ عوام میں ایک امت اور متحدہ ملت کا شعور بیدار ہورہا ہے. اسی کے تحت جمعیت علمائے بسنت رائے کے ایک وفد نے پچوا قطعہ بستی کا دورہ کیا اور لوگوں کو جمعیت اور ووٹ ڈالنے کے حوالے سے حساس ہونے کی تلقین کی چنانچہ عوام نے وفد کی بات کو توجہ کے کانوں سے سنا اور عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی.
وفد میں مفتی محمد نظام الدین قاسمی ناظم اعلیٰ جمعیت علمائے بسنت رائے و مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ ،مولانا محمد سرفراز قاسمی نائب مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ و خازن جمعیت علمائے بسنت رائے ،مفتی محمد زاہد امان قاسمی سکریٹری جمعیت علمائے بسنت رائے و ذمہ دار جامعہ خدیجۃ الکبریٰ بسنت رائے ماسٹر نسیم صاحب لوچنی اور مولانا محمد یاسین جہازی جمعیت علمائے ہند شریک رہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: