اسلامیات

پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائیگا !

مولانا فیاض احمد صدیقی رحیمی* صدر مدرس :مدرسہ عربیہ ھدایت السلام انعام وہار سھبا پور دھلی این سی آر ؛

*🖋️:
Faiyazsiddiqui536@gmail.com
____===____
محترم قارئین !
گذشتہ دنوں شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیم رضوی نے عدالت عظمیٰ میں قرآنِ مقدس کی چھبیس آیتوں کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر کے دنیا میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے قلوب کو سخت سے سخت اذیت پہنچایا ہے- اور آخری نبی حضرت محمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ کی نازل کردہ قرآن مقدس ایک ناقابل تحریف کتاب ہے، جس وقت سے قرآن مقدس نازل ہوا ہے، اس وقت سے لیکر آج تک اور رہتی دنیا تک کیلئے معاندین اسلام کو یہ چیلنج کرتاہے کہ اگر تم میں دم ہے، تو تم اس کی نظیر پیش کردو، اور ہمیں یقینِ کامل ہے کہ تم پیش نہیں کر سکتے ہو – اس لیے تم نے مجبوراً قرآنِ مقدس کی چھبیس آیتوں کے خلاف عدالت عظمیٰ میں رٹ پٹیشن دائر کیے ہو تاکہ عدالت عظمی قرآنِ مقدس سے ان آیات کو نکال دے اور اس طرح قرآنِ مقدس میں تحریف ہوجائے۔ اے وسیم رضوی اور اس کے ہم خیال دشمنان اسلام کان کھول کر سن لو – پوری دنیا میں جہاں بھی اغیار کی حکومتیں ہیں- وہاں کی عدالتوں میں رٹ پٹیشن دائر کر دو- پھر بھی یہ عدالتیں ان چند آیات کے خلاف تو کیا ایک نقطہ کے خلاف بھی فیصلہ صادر نہیں کرسکتی ہیں- اس لیے اپنی ناپاک حرکات سے باز آجاو۔ کیوں کہ قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ رب العزت نے خود اپنے ذمہ لےلی ہے اور جس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ رب العزت اپنے ذمہ لےلے کیا اس میں بھی کبھی تحریف و تبدیلی واقع ہوسکتی ہے؟ ہرگزنہیں- اگر تم نہیں مانتے ہو تو تحریف کر کے دکھلا دو – کیوں کہ قرآن کریم کا یہ چیلنج آج بھی باقی ہے – معزز سامعین قرآنِ کریم کی مکمل پیروی کی جائے تو کوئی دجل و فریب و طاغوت امت مسلمہ کو مغلوب نہیں کر سکتا۔ جب تک مسلمانوں نے قرآن و سنت سے اپنا رشتہ استوار رکھا اس وقت تک وہ پوری دنیا پر حکمرانی کرتے رہے۔ لیکن جب مسلمانوں نے صرف دولت دنیا ہی کو اپنی زندگی کا محور بنا لیا، تب سے آج تک مسلمان مسلسل مغلوب ہوتے جا رہے ہیں۔ قرآن پوری دنیا کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے اور قیامت تک آنے والی انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ قرآن عظیم الشان کے ساتھ حضور ﷺ کی سیرت اور سنت جب تک نہ ہوگی اس پر عمل نہیں ہوگا۔ قرآن کریم کا گہرائی اور دل چسپی سے مطالعہ کیا جائے تو یہ ایک ایسی عالم گیر کتاب ہے، جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی کی راہ نمائی کے لیے وسیع موضوعات، مسائل اور ان کا حل موجود ہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے قرآن مجید کو ایک مکمل ضابطۂ حیات کے طور پر نازل کیا ہے- اس میں انسانی زندگی کے حقائق، حق و باطل، حلال و حرام، جزا و سزا، ثواب و عذاب، اخلاقی تعلیمات، انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کے مسائل اور ان کا حل، معاشرتی حقوق و فرایض، معاشی و اقتصادی امور کے بارے میں تمام ضروری احکامات غرض یہ کہ ہر طرح کی راہ نمائی ملتی ہے۔ قرآن مجید ایک معجزہ ہے اور فصاحت و بلاغت میں اس کا کوئی ثانی نہیں اور نہ ہی کبھی ہو سکتا ہے۔ قرآن مجید نہ صرف مسلمانوں کے لیے بل کہ غیر مسلموں کو بھی راہ نمائی مہیا کرتا ہے۔ بہت سے غیر مسلم جو قرآن پر تحقیق کرنے نکلے اور پھر اس کو سمجھ کر اﷲ کی وحدانیت اور نبی کریم ﷺ کی رسالت پر ایمان لے آئے۔ قرآن مجید ہی وہ الہامی کتاب ہے جس ہمارے تمام سوالات کے جوابات اور دینی و دنیاوی مسائل اور مشکلات کا حل موجود ہے – – دعا ہے کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ کی ذات مبارکہ حضور پُرنور ﷺ کے صدقے ہمیں قرآن حکیم کو پڑھنے، سمجھنے اور اس پر مکمل عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین ::::::::::::

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
%d bloggers like this: