اہم خبریں

پیر ڈیہہ گڈا میں اصلاح معاشرہ و تعلیمی بیداری جلسہ اختتام پذیر

جھارکھنڈ کے علماء و حفاظ قابل مبارکباد ہیں : مولانا محمد خالد صاحب قاسمی

گڈا جھارکھنڈ
گڈا شہر سے متصل بستی پیر ڈیہہ میں اصلاح معاشرہ و تعلیمی بیداری جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا اس کی صدارت مولانا ظہیر احمد قاسمی استاد جامعہ خادم الاسلام ہاپوڑ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی سفیان قاسمی گڈاوی استاد مدرسہ حسینیہ تجوید القرآن دگھی نے انجام دیئے. جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ محمود المدارس مسوری غازی آباد کے مہتمم مولانا محمد خالد صاحب قاسمی نے کہا کہ قرآن کی تعلیم پر جس طرح جھارکھنڈ اور بہار کے حفاظ و علماء محنت کر رہے ہیں اس سے مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں قرآن کی برکت سے یہاں تعلیمی انقلاب آئے گا اور جب تعلیمی انقلاب آءے گا تو اس کے ساتھ ہی یہاں سے غربت کا بھی خاتمہ ہوگا اور مسلمان معاشی میدان میں بھی ترقی کریں گے، انھوں نے مزید کہا کہ جھارکھنڈ میں اساتذہ جس طرح کم تنخواہ میں زبردست محنت کرتے ہیں وہ قابل داد ہیں لیکن عام لوگوں کو بھی ان کی حالت زار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، مولانا محمد عبیداللہ صاحب قاسمی نے فرمایا کہ مسلمانوں کو اپنا ایمان مضبوط کرنے کے ساتھ اپنے اخلاق اور طرز عمل کو بھی درست کرنے کی ضرورت ہے، پروگرام میں مکتب کے طلبہ و طالبات نے تلاوت، نعت نظم تقریر اور مکالمے پیش کئے، اس جلسہ سے اور بھی کئی علماء کرام نے خطاب کیا جن میں مولانا ظہیر احمد قاسمی ،مولانا تسلیم صاحب قاسمی، مفتی زاہد امان قاسمی، مفتی بلال احمد قاسمی، مولانا محمد شاہد قاسمی، مولانا ثناء الحق صاحب قاسمی وغیرہ ہیں پروگرام کا آغاز بعد مغرب ہوا جبکہ اختتام رات گیارہ بجے ہوا، اخیر میں مفتی عبداللہ قاسمی امام و خطیب جامع مسجد پیر ڈیہہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: