غزل

چار دن کی چاندنی میں لگ گیا

*طرحی غزل*
*ازقلم🖋افتخار حسین احسن*
*رابطہ6202288565*
چار دن کی چاندنی میں لگ گیا.
آج انساں سر کشی میں لگ گیا.

زندگی خوشحال بن جاتی مری.
*اتنا پیسہ مے کشی میں لگ گیا.*

پا نہیں سکتا ہے وہ منزل کبھی.
جو بشر بھی دل لگی میں لگ گیا.

شعر جب میرا پڑھااخبار میں.
میرا بیٹا شاعری میں لگ گیا.

چھوڑ کر شعرو سخن احسن میاں.
اپنے رب کی بندگی میں لگ گیا.

ہوگیے اپنے بھی بے گانے مرے.
جب سے احسن نوکری میں لگ گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: