ڈائریکٹر خدا بخش لائبریری کی خدمت میں
ڈائریکٹر خدا بخش لائبریری کی خدمت میں
محمدابوذر(سلطان گنج پٹنہ)
خدا بخش لائبریری ما شاء اللہ موجود ہ ڈائریکٹر صاحبہ کی خدمت میں اپنا سفر طے کر رہی ہے ۔ اور قابل تعریف ہے لیکن چند اہم باتیں قابل توجہ ہیں ،خاص طور مطالعہ کرنے والے ریڈروں کو جو پریشانی لاحق ہوتی ہے اس سے متعلق چند اہم باتیں اس مضمون کے ذریعہ ان کے گوش گذار کرنا ضروری سمجھتا ہوں ۔کیوں کوئی بھی کتب خانہ اصل پڑھنے والوں ہی کے لئے ہوتا ہے، اگر اس کومطالعہ کی سہولتیں فراہم نہ ہو تو ہزار علمی و اشاعتی کام ہوتے رہیں وہ ایک ادارہ تو ہوگا ایک عمومی کتب خانہ نہیں۔
۱۔ کتابیں سرچ کرنے کے لئے جو کمپیوٹر لگایا گیا ہے وہ اس بڑے کتب خانہ کے ناکافی ہے نہ اس کے شایان شان ہے ،جب کہ چھوٹے چھوٹے کتب خانوں میں کئی کئی کمپیوٹر ہوتے ہیں اور بڑے ہی تیز۔
۲۔ اس میں تمام کتابوں کا شاید اندارج نہیں ہوسکا ہے کیوں کہ بعض کتابی تلاش کرنے سے کیٹلاگ میں مل جاتی ہیں لیکن کمپیوٹر میں نہیں ملتیں۔
۳عربی اور فارسی مطبوعا ت کمپیوٹر میںشامل نہیں نہ ان کے کارڈ بنے ہیں جن سے دس سالوں سے استفادہ نہیں ہوپارہا ہے ،اس کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
۳۔ اخبارات ورسائل کی فہرست بہت ہی قدیم ہے ادھر چند سالوں میں آنے والے اخبارات ورسائل تلاش کرنے سے بھی نہیں ملتے ،پرانی فہرست بھی بہت کچھ نظر ثانی کی محتاج ہے ،بہت سے رسائل کا اس میں اندراج نہیں ہے جب کہ وہ موجود ہیں ،پھر رسائل واخبارات دونوں کے رجسٹر بہت قدیم ہوچکے ہیں ان کی کمپوزنگ کی ضرورت ہے ،اور رسائل کو بھی آن لائن کرنے کی ضرورت ہے ۔
۴۔ مخطوطات اور مطبوعات دونوں کی فہرستیں اگر آن لائن ہوجائیں تو مزید آسانی ہوگی۔
امید ہے کہ اس کی طرف اور اس طرح کے دیگر امور کی طرف محترمہ ڈائریکٹر صاحبہ توجہ فرمائیں گی۔