اہم خبریں

ڈاکٹر عبد الزشید صاحب بیربل پوری کا ہارٹ اٹیک سے انتقال، ناگہانی خبر سن کر متعلقین سکتے میں، پورا علاقہ سوگوار

سنہولہ بھاگلپور / مفتی سفیان قاسمی جہازی

موصولہ اطلاع کے مطابق ڈاکٹر عبد الزشید صاحب (ایم بی بی ایس) آج مورخہ 3 دسمبر 2020 کو شام چھ بجے اس دار فانی سے عالم جاودانی کی طرف انتقال فرما گئے، اس خبر کو سن کر بھاگل پور، گڈا اور بانکا کے لوگوں کو بطور خاص سخت صدمہ پہنچا کیوں کہ وہ اس علاقے کے ایک ماہر تجربہ کار اور غریبوں کے ہمدرد ڈاکٹر سمجھے جاتے تھے، ان کا گھر بانکا ضلع کے بیر بل پور میں ہے، انھوں نے کئی سرکاری ہاسپٹلوں میں بطور معالج کام کیا، اخیر میں سنہولہ کے سرکاری ہاسپٹل میں پوسٹیڈ تھے. اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد اپنے نجی کلینک واقع سنہولہ میں علاج کرتے تھے اس کے علاوہ اور بھی کئی مقامات پر وہ ہفتہ میں وقت دیتے تھے

انتہائی افسوس اور صدمہ کی بات یہ ہے کہ وہ شخص جو کتنے ہی لوگوں کے لئے امراض سے شفا کا ذریعہ بنتا تھا آج اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اس دنیا سے چل بسا ، اس ناگہانی موت کی وجہ سے متعلقین سکتے میں ہیں اور علاقے کے لوگ سخت صدمے میں. اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کو اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین. خبر لکھے جانے تک ابھی جنازے کے وقت کی تعیین نہیں ہو سکی ہے، جلد ہی اس بارے میں اطلاع دے دی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: