زبان و ادب

‘ کاروان ادب” کے نئے صدر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی کا استقبالیہ 16 مئ کو حاجی پور میں

” کاروان ادب” کے نئے صدر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی کا استقبالیہ 16 مئ کو حاجی پور میں
…………………………………
حاجی پور 12مءی(عبد الرحیم برہولیا وی/پریس ریلیز) ” کاروان ادب ” (حاجی پور) کے بانی صدر ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی رحلت کے سبب ان کی جگہ نامور عالم دین، ادیب اور صحافی مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی کو ان کی غیر موجودگی میں 25 اپریل 2021ء کو منعقدہ ” کاروان ادب” کی ایک نشست میں اتفاق رائے سے صدر منتخب کرنے کی تجویز منظور کی گئی تھی. مفتی صاحب موصوف نے تجویز پر اپنی رضامندی کی مہر لگا دی ہے اور وہ آئندہ 16 مئ بروز اتوار بوقت 9بجے صبح بمقام ” حسن منزل ” آشیانہ کا لونی، حاجی پور باضابطہ اپنے عہدے کا چارج لیں گے. اس موقع پر انہیں اراکین کارواں کی جانب سے استقبالیہ بھی دیا جائے گا. اس مجلس کی صدارت بہار کے مشہور و معروف صحافی ڈاکٹر ریحان غنی، جنرل سیکرٹری اررو کارواں ” بہار فرمائیں گے. بعدہُ اردو کے جواں سال ادیب و صحافی ڈاکٹر عارف حسن وسطوی کی نئ تصنیف” عکس مطا لعہ ” کا اجرا مہمانان گرامی کے ہاتھوں انجام دیا جائے گا.
لہذا اراکین ”کاروان ادب ” اور شائقین شعر و ادب سے گزارش ہے کہ وقت مقررہ پر شریک محفل ہوکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں. یہ اطلاع "کاروان ادب ” کے سکریٹری انوارالحسن وسطوی نے اپنے پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: