اہم خبریں

کاماریڈی میں جلسہ پیام سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

عامۃ المسلمین سے شرکت کی اپیل

مولانا شیخ احمد حلیمی مظاہری رکن شوری مجلس علمیہ تلنگانہ نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی ناظم مدرسہ منیرالھدی کاماریڈی نے جلسہ پیام سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں عامۃ المسلمین سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اخلاق حسنہ سے واقفیت کے لئے جلسہ پیام سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد 7 دسمبر 2019ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مسجد نور اندرا نگر کالونی کاماریڈی بصدارت حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی قاسمی صدر جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ و آندھرا عمل میں لایا گیا ہے۔
جلسہ میں مہمان خصوصی حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والا جاہی دامت برکاتہم، حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی قاسمی دامت برکاتہم مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم کے بصیرت افروز خطابات ہونگے۔
جبکہ مقامی مقررین محترم مولانا مفتی ریحان خان قاسمی و محترم مولانا مفتی عمران خان خان قاسمی و دیگر علماء و قائدین شرکت فرمائیں گے، حافظ محمد ھاشمی حافظ محمد خالد حلیمی نے شرکت و استفادہ کی گزارش کی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close