مضامین

کامیابی حاصل کرنے کے رہنما اصول

کامیابی حاصل کرنے کے رہنما اصول

مکرمی : کامیابی ہمیشہ انہیں کو ملتی ہے جو اپنے مقصد کے حصول کے لئے عزم محکم کے ساتھ کوہ بیکراں بن کر ڈٹے رہتے ہیں اور جہد مسلسل کے پیکر ہوتے ہیں یاد رہے کہ کامیابی ایک ہی دن میں اچانک حاصل ہونے والی کوئی چیز نہیں ہے اس کے پیچھے محنت ولگن، جدوجہد، یقین محکم،عمل پیہم کا طویل سفر شامل ہوتا ہے اگر کامیابی حاصل کرنا ہے تو خود کے لئے کچھ رہنما اصول کے ساتھ اپنے آپ کو سمجھ کر پلاننگ ضروری ہے کامیابی کے حصول کے ہم ذیل میں کچھ وضع کردہ رہنما اصول پیش کرتے ہیں جن پر عمل درآمدگی کے ساتھ کامیابی ممکن ہوسکتی ہے. 1۔ ہمیشہ مثبت اور بڑی سوچ رکھیں. آپ زندگی میں جو کچھ بھی حاصل کرتے ہیں اس کا براہ راست تعلق آپ کی سوچ سے ہوتا ہے، اپنے خیالات اور سوچ کو بڑا کریں اچھا سوچیں، منفی خیالات اور ہار جانے کے ڈر کو ذہن سے نکال کر پھینک دیں، اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اچھا سوچو تو اچھا ہوگا بُرا سوچو گے تو برا ہی ہوگا۔2-اعتدال کے ساتھ چلیں زندگی میں اعتدال کا ہونا بہت لازم اور ضروری ہے، ایک غلط یا جذباتی قدم آپ کی محنت پر پانی پھیر سکتا ہے، ہر کام سوچ سمجھ کر کریں اور اصولوں کے مطابق کریں، زندگی میں پختہ ارادے اور اعتدال ہر مقصد میں آپ کو کامیاب کر سکتا ہے۔3۔ اپنی ناکامی کو تسلیم کریں زندگی میں کوئی بھی انسان پہلی دفعہ ہی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو جاتا، ہر کامیاب انسان کے پیچھے کئی ناکامیاں، غلطیاں اور کہانیاں ہوتی ہیں، اپنی ناکامی کو تسلیم کریں اور اس پر پچھتا کر وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ اس بات کا اندازہ لگائیں کہ غلطی کہاں ہوئی اور دوسری بار کون سا عمل نہیں دہرانا۔4۔ آج کا کام آج ہی کریں وقت کی قدر کریں، آج کا کام کل پر ڈالنے کے بجائے اسے آج ہی انجام دیں اور کاہلی سے بچیں، اپ ٹو ڈیٹ رہیں اور کسی بھی موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں، کسی کام کو چھوٹا نہ سمجھیں، ہر کام کو اہم سمجھ کر توجہ کے ساتھ انجام دیں۔5۔ اپنے خیالات کو منفرد رکھیں کسی کامیاب انسان کو دیکھ کر اس کی طرح ہی خود کو نہ ڈھال لیں ہر کامیاب شخصیت کے معاملات حالات اور کہانی الگ ہوتی ہے اپنے مقاصد اور منزل مقصود تک پہنچنے کا جائزہ لیں اور ایک جامع منصوبہ بندی بناکر آہستہ آہستہ آگے بڑھیں اللہ نے ہر انسان میں مختلف صلاحیتیں اور قابلیت رکھی ہے اور ہر انسان کریٹیو ہوتا ہے بس ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے اپنی کریٹیویٹی کو عملی جامہ پہنائے۔6۔ مثبت رویہ اپنائیں مثبت رویہ زندگی میں آپ کو وہ سب کچھ حاصل کرنے میں مدد کرے گا جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں، مثبت انداز اور تحمل مزاجی سے کام لیں، ہر چھوٹے بڑے فرد سے ایک جیسا رویہ رکھیں ہر کسی کو خود پر ترجیح دیں اپنے دوست احباب اور قریبی لوگوں کے ساتھ مثبت رویہ اپنائیں اور ان کو صحیح راستہ اور صحیح مشورہ دیں۔7۔ دوسروں کو نیچا نہ دکھائیں ہمیشہ دوسروں کی عزت و قدر کریں کسی سے اختلاف بھی ہوجائے تو اس کی عزت نفس مجروح نہ کریں اختلاف ہوجانا ایک امر ہے لیکن اختلاف میں حد سے تجاوز کرنا انسان کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے مخالف اگر آپ کے خلاف پروپگنڈہ کرے سازش کرے تو آپ اس کے مدمقابل نہ آئیں بلکہ اپنے مثبت عمل سے ثابت کریں کہ آپ اس جیسے نہیں۔8۔ رازداری کو اپنا اصول بنائیں کسی بھی پلاننگ کا راز کسی کو مت بتائیں آنے والے وقت کے لئے کی جانے والی سوچ اور ارادے سے کسی کو بھی باخبر نہ کریں کسی پر اتنا اعتماد اور بھروسہ مت کریں کہ اسے اپنے ہر راز سے آگاہ کر دیں کیوں کہ اکثر قریبی لوگوں سے اختلاف پر وہی لوگ نقصان کا باعث بنتے ہیں جو آپ کے رازدار ہوتے ہیں۔9۔ خود پر یقین رکھیں خود پر یقین رکھیں، ناکامی کے خوف سے جان چھڑائیں اور یہ ذہن میں ہمیشہ رکھیں کہ آپ سب کر سکتے ہیں، آپ سب کچھ کر سکتے ہیں آپ ہر میدان کے فاتح بن سکتے ہیں آپ جو چاہیں وہ ہو سکتا ہے خود اعتمادی اور خود پر یقین ہونا کامیابی حاصل کرنے کے لیے لازمی ہے۔10۔ سیکھتے رہیں اور آ گے بڑھتے جائیں خود کو آزمائیں اور نئے تجربات کریں، یاد رکھیں زندگی کا سب سے بڑا رسک زندگی میں کوئی رسک نہ لینا ہے، تبدیلی سے گھبرائیں نہیں بلکہ اسے خوش آمدید کہیں، خود کو ہمیشہ متحرک اور مثبت رکھیں اور آگے بڑھتے جائیں، خود کو ہر وقت سیکھنے کے مراحل میں رکھیں کبھی خود کو مکمل نہ سمجھیں کبھی اپنے علم کو حرفِ آخر سمجھ کر بریک نہ لگائیں بلکہ مزید سیکھتے جائیں جو سیکھا ہوا ہے اس پر زیادہ سے زیادہ ورک کریں تاکہ مزید بہتری آئے اور زیادہ فوائد حاصل ہوں۔یاد رکھیں زندگی ایک بار ملی ہے اور ہر گزرتا دن آپ کی عمر سے ایک دن کم کر رہا ہے جو گزر گیا اس سے سابق حاصل کریں جو آرہا ہے اس کا سامنا کریں ماضی کو یاد کر کے مایوس ہونے کے بجائے اپنے کل کے لئے پلاننگ کریں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے والے کبھی مستقبل میں ناکام نہیں ہوتے…
محمد ہاشم اعظمی مصباحی نوادہ مبارکپور اعظم گڈھ یو پی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: