اہم خبریں

کتا ب ،حضرت زہرا؛ نمونۂ کامل کا افتاح +جناب سید ہ کے متعلق کتابوں کی نمائش

(لکھنؤ/کشمیری محلہ)ایام فاطمیہؐ کی مناسبت سے عالی جناب مولانا رضا حسین رضوی صاحب قبلہ کی تحریرکردہ کتاب حضرت فاطمہ زہر ا؛نمونہ ٔ کامل کاآج ادارۂ مقصد حسینی کی لائبریری میں، تین بجے سہ پہر ،بدست آفتاب شریعت مولانا کلب جوادنقوی افتتاح ہوا۔
جلسہ کا آغاز قاری شیخ کمیل علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ اس کے بعد علمائے کرام نے کتاب کے متعلق اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔ قائد ملت مولانا کلب جواد نے اپنے بیان میں مولف کتاب، مولانا رضا حسین رضوی صاحب کو مبارکباد دی اور ان سے گذارش کی کہ بہتر ہے کہ اس کتاب کو ہندی زبان میںبھی ترجمہ کرایا جائے چونکہ اردو قارئین کی تعد اد کافی کم ہےاور ہندی میں ہونے کے سبب اس کی افادیت اوربڑھ جائے گی۔
کلب جواد صاحب نے اپنے بیان میں فرمایا کہ مرد ، مرد کے لیے نمونہ عمل بن سکتا ہے ، عورت کے لیے نہیں اور اسی طرح عورت ، عورت کے لیے اسوہ حسنہ قرار پاسکتی ہے ، مرد وںکے لئے نہیں ۔ چونکہ رسول خداؐ مردوں کے لئے نمونہ کامل ہیں ، اس لیے ضروری تھاکہ کوئی ذات ایسی بھی ہو جو عورتوں کے لیے آئیڈیل ہو اورعورتوں کے لیے حضرت فاطمہ زہر اؐ سے بہتر کوئی نمونۂ عمل نہیں۔
انہوں نے اپنےبیان کے درمیان ایک خاص نکتہ کی جانب سے اشارہ کیا ہے کہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس نے پہلے عملی کردار پیش کیا پھر نظریہ دیا۔ رسول اسلامؐ نے پہلے چالیس برس صداقت اور امانت کا عملی نمونہ پیش کیا پھر لوگوں سے سچ بولنے اور امین ہونے کی دعوت دی۔
جلسہ کے آخر میں صدر ادارہ مولانا رضا حسین رضوی نے مولانا محمد میاں عابدی قمی کو فاطمیہ فعالیت کے عنوان سے ایک نفیس انعام سے نوازااور ساتھ ہی ایام فاطمیہ کے پروگرام میںہاتھ بٹھایا ۔
جلسہ میںمومنین کرام کے ساتھ ساتھ علمائے کرام کی بھی ایک اچھی خاصی تعداد شریک رہی ۔ مولانا محمدمیاں عابدی،مولاناگلریز مہدی، مولانا فیروزحسین، مولاناڈاکٹر منظر عارفی،مولانا تسنیم مہدی، مولانا مظہر امام ، مولانا امیر حسین، مولانا اختر حسین رضوی ، مولانا عظمت علی ، جناب صارم مہدی صاحب (ٹرسٹی امام زمانہ فنڈ)اور دیگر حضرات شریک ہوئے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: