اہم خبریں

کدمہ اور میدنی چک میں جمعیت کی ووٹ بیداری اور ممبر سازی مہم جاری

ٹرم 2020-2022 کے لیے جمعیت علمائے ہند کی ممبر سازی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2019 ہے، جس کے لیے پورے بھارت میں ممبرسازی جاری ہے۔ اسی کے تحت جمعیت علمائے بسنت رائے کے ذمہ داران و عہدےداران گاوں گاوں جاکر ممبر سازی کی تحریک چلا رہے ہیں، جس کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے مورخہ 11 دسمبر 2019 کو بعد نماز مغرب جامع مسجد کدمہ میں اور عشا کی نماز کے بعد میدنی چک میں ایک پروگرام میں جمعیت کے وفد نے شرکت و خطاب کیا اور عوام کو ممبر سازی مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی۔
اسی طرح دوسرے عنوان ووٹ بیداری مہم پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا جہاں جمہوری حق ہے، وہیں دوسری طرف مسلمانوں کے لیے یہ ایک مذہبی فریضہ بھی ہے، کیوں کہ ووٹ ڈالنا واجب ہے ، اس لیے معاشرے کا ہر فرد خواہ وہ مسلم ہو یا غیر مسلم ووٹ ڈالنا ضروری ہے۔ ملک کی تعمیر کا ایک کردار یہ بھی ہے کہ آپ اپنے جمہورئ حق کا استعمال کرتے ہوئے اچھے اور سچے امیداور کو جتا کر پارلمنٹ میں بھیجنے کی اپنی کوشش کریں۔
وفد میں جمعیت علمائے بسنت رائے کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد نظام الدین قاسمی مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ کے علاوہ مفتی محمد زاہد امان قاسمی مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ بسنت رائے و سکریٹری جمعیت علمائے بسنت رائے، محمد سرفراز قاسمی نائب مہتمم مدرسہ اسلامیہ ورحمانیہ جہاز قطعہ و خازن جمعیت علمائے بسنت رائے اور مولانا محمد یاسین جہازی جمعیت علمائے ہند کے نام شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close