اہم خبریں

کرامت حسین مسلم گرلس کالج میں جلسہ سیرۃ النبیؐ کا انعقاد

لکھنؤ 25 نومبر،شہر کے مشہورومعروف نسواں ادارہئ تعلیم کرامت حسین مسلم گرلس کالج،لکھنؤ میں روایت کے مطابق کالج کے وسیع سبزہ زار پر ایک شاندار جلسہئ سیرۃ النبی ﷺ کا انعقاد ہوا جس میں کالج کی معلمات، طالبات اور ان کے سرپرستوں کے علاوہ شہر کی معزز خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جلسہ کی صدارت بیگم سید شعیب نے کی۔ جلسہ کا آغاز میمونہ خان کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا جبکہ حمد کانذرانہ اثنا خان نے پیش کیا۔ اس کے بعد مہوش خان اور ساتھیوں نے نعتِ رسولِ اکرم سامعات کے گوش گزار کی۔
جلسہ سیرۃ النبی ﷺ کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے زینب، نیہا شکیل، اقراء خان، بشریٰ ضامن، ام ھلال اور ماریہ خاتون نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔ شاہین بیگم اور قمر خان نیز شگفتہ زبیر، نغمہ زبیر نے ساتھیوں کے ساتھ نعتیہ کلام اور مناجات پیش کی جس کو سامعاتِ بزم نے نہایت ذوق وشوق سے سماعت فرمایا۔جلسہ سیرۃ النبیﷺ انجمن بانو صدیقی کی دعا اور طالبات کے درود وسلام پر یہ پُرنور ومقدس محفل اختتام پذیر ہوا۔ آخرمیں کالج کی پرنسپل عظمیٰ صدیقی نے شرکائے بزم کا شکریہ اداکیا۔اس جلسہ کی نظامت انجمن بانو صدیقی نے کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: