اہم خبریں

کشمیر : سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی کا مطالبہ ، ماں کو سردیوں کے سبب مناسب مقام پر بھیجا جائے !

التجا مفتی نے سری نگر ک . ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ محبوبہ مفتی کو کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہوگی۔
سری نگر: جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی نے انتظامیہ سےکہا ہےکہ سری نگرکی سردی کسی انسان کی روح تک کوہلا دینے والی ہوتی ہے۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی نےانتظامیہ سےکہا ہےکہ ان کی ماں کوایسی جگہ پررکھا جائے، جووادی کی کپکپا دینے والی سردی کےلحاظ سے مناسب ہو۔ پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی گزشتہ تین ماہ سے یہاں کے ایک مہمان خانے میں حراست میں ہیں۔

التجا مفتی نے سری نگرکے ڈپٹی کمشنرکوخط لکھا ہے، اس میں انہوں نےکہا ہےکہ محبوبہ مفتی کوکچھ بھی ہوتا ہےتواس کی ذمہ دارمرکزی حکومت ہوگی۔ انہوں نے آج منگل کے روز اپنی ماں کےٹوئٹرہینڈل سےٹوئٹ کیا، ماں کی خیریت کے بارے میں میں نےمسلسل تشویش کا اظہارکیا ہے۔ میں نے سری نگرکے ڈپٹی کمشنرکوایک ماہ پہلے خط لکھ کرانہیں کسی ایسےمقام پربھیجنےکوکہا تھا جوسردیوں کےلحاظ سے مناسب ہو۔ انہیں کچھ بھی ہوتا ہے تواس کی ذمہ داری ہندوستانی حکومت کی ہوگی۔

اس کے ساتھ ہی التجا مفتی نے ڈپٹی کمشنرکوبھیجےگئےخط کی کاپی شیئرکی۔ اس میں التجا مفتی نےلکھا ہے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ، میری ماں محبوبہ مفتی پانچ اگست سے حراست میں ہیں۔ ان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، اس لئے ڈاکٹروں نے حال میں ان کی کئی جانچ کیں، جن میں پتہ چلا کہ ان کے وٹامن ڈی کی سطح، ہیموگلوبن اورکیلشیم کی سطح بہت کم ہے۔

انہوں نےکہا کہ محبوبہ مفتی کوایسے مقام پرمنتقل کیا جانا چاہئے، جویہاں کی سردیوں کے لحاظ سےمناسب ہو۔ فی الحال انہیں جہاں رکھا گیا ہے، وہ کشمیرکے سرد موسم کے لحاظ سے مناسب نہیں ہے۔ ان باتوں کودھیان میں رکھتے ہوئے میں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ انہیں زیادہ مناسب مقام پربھیجا جائے۔ میں امید کرتی ہوں کہ آپ اس پریشانی سے فوراً توجہ دیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: