غزل

کون ہے اپنا یابگانہ یہ پہچان کرو

طرحی غزل.
از قلم افتخار حسین احسن
رابطہ نمبر 6202288565

کون ہے اپنا یابگانہ یہ پہچان کرو.

جوکہ حیوان ہے اس شخص کو انسان کرو.

ہے ادھورا ابھی کامل میرا ایمان کرو.

ہم سفر بن کے مری جان یہ احسان کرو.

عمر بھر ساتھ نبھانے کی قسم کھائ ہے.

بزم الفت میں بھی اس بات کا اعلان کرو.

جرم جو کرتا ہے پھر اس کو سزا دینا ہے.

میں جو مجرم ہوں تو تم میرا بھی چالان کرو.

یہ بھی اک فرض تمہارا ہے مرے یار سنو.

بھول کرتا ہوں تو تم مجھ کو پشیمان کرو.

سب کو دیتا ہے وہ خوش رنگ مناظر کی بہار.

مرا گلشن ہے ہرا اس کو نہ ویران کرو.
چین کی نیند میں سو جاؤں کسی بھی صورت.

*تم مجھے خواب میں آکر نہ پریشان کرو*

یہ گزارش ہے میری دوں گا تمہیں دل سے دعا.

اپنے احسن کے لیے زیست کا سامان کرو.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: