اہم خبریں

کپیٹا میں ممبرسازی کے لیے لوگ پرعزم

جمعیت علما بسنت رائے کی توجہ سے موضع کپیٹا میں حسینی مکتب کا افتتاح

مورخہ 12 دسمبر 2019 کو بعد نماز مغرب کپیٹا گاوں میں ووٹ بیداری اور جمعیت ممبر سازی کے حوالے سے پروگرام کیا گیا، جس میں علمائے کرام کے بیانات ہوئے۔ اور سب نے مشترکہ طور پر دونوں موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔
بعد ازاں موضع کپیٹا متصل جہاز قطعہ میں دینی اور بنیادی تعلیمی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے جمعیت علمائے بسنت رائے کی توجہ سے ایک مکتب کے افتتاحی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس مکتب کو شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ کی ذات گرامی کی طرف منسوب اور انھیں کی یادگار کے طور پر حسینی مکتب کا نام دیا گیا۔ اس کے نگراں و منتظم مولانا اختر حسین صاحب حسینی جہازی ہیں، جو کافی دنوں سے مکتب چلا رہے تھے۔ پروگرام سے ایک درجن سے زائد علمائے کرام اور سماجی و علمی شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔ چنانچہ موضع کپیٹا سے ڈاکٹر نسیم احمد، ماسٹر معروف صاحب، مولانا صدیق صاحب امام مسجد کپیٹا۔ لوچنی سے ماسٹر نسیم صاحب، ریسمبا سے مولانا غلام رسول صاحب، جہاز قطعہ سے ماسٹر فیض الدین ، صغیرالدین، ماسٹر عبد الحلیم، ڈاکٹر ثمیر، ماسٹر ظفر، جناب خلیل، جناب ادریس، جناب سلیم، جناب عبد المجید،جناب مظفر حسین صاحبان کے علاوہ مفتی زاہد امان قاسمی، مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبری بسنت رائے، مولانا محمد سرفراز قاسمی نائب مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ ، مفتی محمد نظام الدین قاسمی، مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ، مفتی ابو بکر ، مولانا مسعود اور مولانا محمد یاسین جہازی نے خطاب کیا اور مشترکہ طور پر مکتب کی ضرورت و اہمیت پر خطاب کیا۔
جمعیت علما بسنت رائے مسلسل کوشاں ہیں کہ پورے علاقے میں گاوں گاوں مکتب کیا جائے گا، ان شاء اللہ تعالیٰ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: