اہم خبریں

کیتھیا کے لوگ ہیں جمعیت کے پرانے دیوانے

جمعیت علمائے ہند کی ممبر سازی مہم کے تحت جمعیت علمائے بسنت را ئے کا ایک وفد بلاک میں واقع ایک مشہور بڑی بستی کیتھیا پہنچا ، اور مغرب تا عشا ہونے والے پروگرام میں شرکت و خطاب کیا۔ وفد کے علمائے کرام نے ایک طرف جہاں جمعیت کی ممبر سازی کی ضرورت و اہمیت پر گفتگو کی ، وہیں حالات حاضرہ کے سلگتے مسائل کیب، این آر سی اور ووٹ بیداری جیسے موضوعات پر بھی خطاب کیا۔ مکالمہ کے دوران اہل بستی نے بتایا کہ اس گاوں کے مولانا سراج صاحب وہ ہستی تھیں، جنھوں نے مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ جنگ آزادی میں جیل کی سزا کاٹی ہے ،جن کی یاد میں یہاں سراج منزل بھی قائم ہے۔ مولانا سراج صاحب کو دیکھنے والے نے ان کے بیان کردہ کئی چشم دید اور تاریخی واقعات بتائے، جس سے جنگ آزادی میں جمعیت علمائے ہند کے سنہرے کردار کی تاریخی معلوم ہوئی۔ پوری بستی والوں نے بڑی تعداد میں جمعیت کا ممبر بننے کا عزم دہراتے ہوئے یہ شکوہ بھی کیا کہ آج کافی دنوں کے بعد جمعیت کے لوگ یہاں پہنچے ہیں۔ کئی بزرگ شخصیت کی آنکھوں میں یہ جان کر آنسو رواں ہوگئے کہ آج ہماری بستی میں جمعیت کے لوگ آئے ہیں۔
یہ وفد صاحب نسبت شخصیت مولانا شاہنواز صاحب قاسمی مہتمم و بانی جامعہ تعمیر ملت کیتھیا بسنت رائے کی دعوت پر کیتھیا پہنچا، جس میں قائد وفد مولانا مفتی محمد زاہد امان قاسمی سکریٹری جمعیت علمائے بسنت رائے کے علاوہ اس کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد نظام الدین قاسمی مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ ، مولانا محمد سرفراز قاسمی خازن جمعیت علمائے بسنت رائے اور مولانا محمد یاسین جہازی جمعیت علمائے ہند شامل رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close