اہم خبریں

گاؤں گاؤں مکاتب کا قیام بے حد ضروری : مولانا عبد العزیز قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گڈا

رامکول میں جلسہ اصلاح معاشرہ سے علماء کرام کا خطاب

گڈا جھارکھنڈ

مہگاواں بلاک کے تحت واقع بستی رامکول میں بعد نماز مغرب اصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا، جلسہ کے انعقاد کے لئے گاؤں کے نوجوانوں نے کافی دلچسپی لی اور بڑی محنت کی. اس جلسہ کی صدارت مولانا عبد العزیز قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گڈا نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی سفیان ظفر قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع گڈا نے انجام دیئے. مولانا شمس پرویز مظاہری مہتمم مدرسہ نظامیہ دار القرآن دگھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگ دنیاوی تعلیم کے لئے لاکھوں روپے بے دریغ خرچ کرتے ہیں لیکن قرآن کی تعلیم کے لئے جیب سے ایک روپیہ نکالنا بھی گراں ہو جاتا ہے، یہ دین سے دوری اور دین کی اہمیت سے عدم واقفیت کی علامت ہے، انھوں نے کہا کہ آج سماج میں جو برائیاں ہیں ان کے خاتمے کے لئے ہمیں اور آپ کو آگے آنے ہوگا، مولانا قمر الزماں ندوی استاد مدرسہ نور الاسلام کنڈہ پرتاب گڑھ نے کہا صالح معاشرہ کے لئے سب سے بنیادی چیز تعلیم ہے، انھوں نے کہا کہ یاد رکھئے، ناخواندگی کوئی معمولی عیب نہیں، بلکہ اس کی وجہ سے نسلیں تباہ ہو جاتی ہیں، اور تعلیم انسان کو دنیا اور آخرت میں سرخ رو بناتی ہے. اخیر میں صدر جمعیۃ علماء ضلع گڈا و مہتمم جامعہ حسنیہ ملکی مولانا عبد العزیز قاسمی کا مختصر خطاب ہوا، انھوں نے کہا کہ دین کی بنیادی تعلیم کے لئے ہر ہر گاؤں میں مکتب کی ضرورت ہے بلکہ اگر گاؤں بڑا ہو تو ہر محلہ میں ایک مکتب ہونا چاہئے، اس کے لئے گاؤں کے لوگوں میں بیداری لانے کی ضرورت ہے. صدر مجلس کی دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا، اخیر میں حافظ محمد الیاس صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close