اہم خبریں

گڈا جھارکھنڈ میں جمعیت کی ممبر سازی زور شور سے جاری

حلقہ وار گھر گھر اور در در جمعیت کو پہنچانے کا عزم

4/ اگست 2019 کو منعقد مجلس عاملہ جمعیت علمائے ہند نے سال 2019اور اس کے بعد کے لیے نئی ممبر سازی کا اعلان کرتے ہوئے یکم ستمبر 2019سے 31/ دسمبر 2019 تک ممبر سازی کی میعاد مقرر کی گئی تھی، اس اعلان کے بعد ہی جمعیت علمائے ضلع گڈا ، نئی ممبر سازی کے لیے عازم سفر ہوگئی اور ذمہ داران جمعیت وفد کی شکل میں گاوں گاوں کا دورہ کرنے لگے۔
ملی جان کاری کے مطابق بسنت رائے علاقے کے ایک گاوں کیتھپورہ میں مفتی سفیان ظفر قاسمی اور ان کے ساتھیوں نے پہلے مسجد میں ممبر سازی کی اہمیت وضرورت پر روشنی ڈالی، بعد ازاں گھر گھر جاکر مرد و عورت کو ممبر بنایا۔ جہازی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی صاحب نے بتایا کہ ان شاء اللہ ہر فرد کو ممبر بنانے کا عزم ہے اور جمعیت کا تعارف اور خدمات کی تفصیلات سے لوگوں کو آگاہ کیا جارہا ہے۔
اس سے پہلے ضلعی صدر جناب ماسٹر تمیز الدین و ناظم اعلیٰ جناب عبد الحسیب صاحب نے وفد کی شکل میں گاوں گاوں کا دورہ کیا تھا اور ممبر سازی کے حوالے سے لوگو ں میں بیداری مہم چلائی تھی، جس کا خاطر خواہ نتیجہ سامنے آرہا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں جمعیت سے وابستہ ہورہے ہیں۔
وفد میں جمعیت علمائے ہند سے وابستہ مولانا محمد یاسین جہازی، ماسٹر تمیز الدین ضلع صدر،ماسٹر عبد الحسیب ناظم اعلیٰ، مولانا سلیم الدین، مفتی محمد زاہد امان قاسمی، مہتمم جامعۃ خدیجۃ الکبریٰ بسنت رائے،مولانا سجاد ندوی نیوز ایڈیٹر ای ٹی وی بھارت اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

مزید دکھائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close