اہم خبریں

گڈا ضلع کے بسنت راءے میں تین روز سے جاری سالانہ تبلیغی اجتماع رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر

مسلمان اگر اپنی دنیا و آخرت کی فلاح چاہتے ہیں تو مسجد والے اعمال سے وابستہ ہو جائیں: علماء کرام

گڈا جھارکھنڈ/محمد سفیان قاسمی

گڈا ضلع کے بسنت رائے بلاک میں تین روز سے جاری سالانہ اجتماع آج ساڑھے بارہ بجے رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، اجتماع کے آخری دن کافی بھیڑ دیکھی گئی. اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مسلمانوں کو اللہ سے رشتہ مضبوط کرنے اور عبادتوں کا اہتمام کرنے کی تاکید کی، انھوں نے کہا کہ مسلمان اپنی نیتوں کو درست کریں اور اپنا ہر عمل صرف اللہ کی رضا کے لئے کریں، اپنے شب و روز کے اعمال میں سنت کی پابندی لازمی طور پر کریں، اجتماع میں جو لوگ آءے ہیں وہ تہیہ کریں کہ یہاں سے جاکر اپنی زندگی میں تبدیلی لانی ہے اور نہ صرف یہ کہ اللہ کے حقوق ادا کرنے ہیں بلکہ بندوں کے جو حقوق ہم سے متعلق ہیں ان کی ادائیگی میں بھی ذرہ برابر کوتاہی نہیں کرنی ہے. علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ لوگوں کے مسائل کا حل اللہ کے پاس ہے اور اللہ سے اپنے مسائل کو حل کرانے کے لئے مسجدوں کو آباد کرنا ہوگا. لہذا عزم مصمم کریں کہ اپنی مسجدوں کو آباد کریں گے پانچوں وقت نماز کا اہتمام کریں گے، ہفتہ میں دو گشت مہینے میں کم از کم تین روز اور سال میں کم از کم چالیس روز کا وقت اللہ کے راستے کے لئے فارغ کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close