اہم خبریں

ہریانہ کے معروف رہنما چودھری آفتاب احمد نے حلف لیا ۔

عوامی مسائل حل کرنا اور ان کی آواز پر لبیک کہنا ہماری اولین ترجیح ہوگی

چنڈی گڑھ: (ملت ٹائمز) ہریانہ اسمبلی کے نو منتخب ارکان اسمبلی کو آج پروٹیم اسپیکر رگھوبیر سنگھ قادیان نے حلف دلایا،90رکنی اسمبلی کے تمام ارکان نے آئین کے تحت اور دستور کے مطابق حلف لیا،تمام نو منتخب ارکان اسمبلی کے ساتھ میوات علاقہ کی نوح اسمبلی سے منتخب ہوکر آئے سابق ریاستی وزیر چودھری آفتاب احمد نے بھی آئین کے ضابطوں کے مطابق حلف اٹھایا،

چودھری آفتاب احمد کانگریس کے نائب ریاستی صدر اور ریاست کے سابق کابینی وزیر ہیں،چودھری آفتاب احمد کا شمار ہریانہ کے قدآور لیڈروں میں ہوتا ہے،چودھر ی آفتاب احمد ہریانہ اسمبلی کے لئے نوح سے دوسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں،وہ بھوپیندر سنگھ ہڈا کی حکومت میں آمدورفت اور سیاحت سمیت چھ قلمدانوں کے کابینی وزیر تھے،چودھری آفتاب احمد کے والد چودھری خورشید احمد ہریانہ کی سیاست کے سرگرم اور مسلم قوم کے مقبول لیڈر تھے،چودھری خورشید احمد ہریانہ میں کئی باروزیر اور ایک مرتبہ فرید آباد سے رکن پارلیمان رہے ہیں،

چودھری آفتاب احمد کی کامیابی پر میوات سمیت ہریانہ کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر ہے،ہریانہ کی عوام چودھری آفتاب احمدمیں چودھری خورشید احمد کی خوبیوں کو تلاش کرتی ہیں، چودھری آفتاب احمد نے بھی اپنے والد کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے میوات اور ہریانہ کے مسلمانوںکی قابل قبول رہنمائی کی ہے،اپنی حلف برداری کے بعد چودھری آفتاب احمد نے کہا ہے،کہ عوام نے انھیں جن امیدوں کے سہارے کامیاب بنایا ہے،وہ ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے،انھوں نے کہا ہے کہ وہ عوام کے لیڈر ہیں،اور اپنی مظلوم قوم کے کاز میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: