غزل

ہے گھڑی مصیبت کی بولنا ضروری ہے.

غزل از قلم: افتخارحسین احسن.
رابطہ نمبر.6202288565

ہے گھڑی مصیبت کی بولنا ضروری ہے.
گفتگو سے پہلے ہاں تولنا ضروری ہے.

ملک کی فضاؤں میں زہر ہے جو نفرت کا.
رس وفا محبت کا گھولنا ضروری ہے.

خواب میں مسلماں ہیں کس طرح ہو بیداری.
امت محمد کو سوچنا ضروری ہے.

وقت ہے ابھی باقی تھام سنت نبوی.
طلسم عداوت کو توڑنا ضروری ہے.

دین کو مٹانے میں لگ گیا ہے اب دشمن.
بند مسجدوں کو بھی کھولنا ضروری ہے.

آپسی گلہ شکوہ اورمسلکی جھگڑا.
ایسے وقت نازک میں بھولنا ضروری ہے.

ہے خمیر میں شامل جن کے ظلم اور نفرت.
ساتھ ایسے لوگوں کا چھوڑنا ضروری ہے.

کب رکے گا اے احسن خون کی یہاں ہولی .
وقت کے یزیدوں سے پوچھنا ضروری ہے..
……….

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: