غزل

یا خدا لادے موسم بہار آج کل

نتیجہ فکر: افتخار حسین احسن.
رابطہ نمبر:6202288565

اب سکوں ہے نہ چین وقرار آج کل.
ہیں پریشانیاں بےشمار آج کل.

لوگ اپنے بھی دینے لگے ہیں دغا.
ہم کریں کس پہ اب اعتبار آج کل.

جلد رخصت یہاں سے ہو موسم خزاں.
یاخدا لادے موسم بہار آج کل.

اپنے بچوں کولیڈربناؤں نہ کیوں.
ہرجگہ موج میں ہے گنوار آج کل.

شوردہلی الکشن کا بھی تھم گیا.
اب زباں پہ ہے جاری بہار آج کل.

روز ہمکو ستانے لگا ہے میاں.
خواب میں سی اے اے این پی آر آج کل.

ان جیالوں کو کرتا ہے احسن سلام.
مال وجاں کرتے ہیں جو نثار آج کل.
……………………..

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: