اہم خبریں

یونٹی پی۔جی۔اینڈ۔لاء کالج میں دو روزہ یونیفیسٹ2020 کا آغاز

یونٹی پی۔جی۔اینڈ۔لاء کالج،بسنت کنج،آئی۔آئی۔ایم۔بائی پاس روڈ،لکھنؤ میں دو روزہ سالانہ یونیفیسٹ۔ 2020 فیسٹیول کا افتتاح آج 18-1-2020کوکالج کے چئر مین جناب جسٹس امتیاز مرتضی نے چراغ روشن کر کے کیااور انھوں نے اپنی تقریر میں طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرتے رہنا چاہئے تاکہ بچوں کا حوصلہ بر قراروبلند رہے۔
اس موقع پر کالج کی وائس چئرپرسن محترمہ ثمینہ امتیاز، سیکریٹری جناب مرتضی حسنین خان، جوائنٹ سیکریٹری محترمہ سمانہ ظفر،چیف کوآرڈینیٹر محترمہ ثمینہ جاوید، کوآرڈینیٹر محترمہ اسماء جاوید،جناب شجاعت رضوی اور اساتذہ طلبہ و طالبات موجود تھے۔آج پہلے دن 18-1-2020کورنگولی،نکڑ ناٹک،گلو کاری(سولواورگروپ)،کولاج کا کمپٹیشن،پوسٹرمیکنگ،فیس پینٹیگ،مہدی مقابلہ،سلیم پوئٹری، ڈانس (سولواورگروپ)جیسے پروگرام منعقد ہوئے۔جس میں شہر کے مختلف اسکولوں،کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔کل تاریخ 19-1-2020کو ریمپ واک، ایلیومنائی میٹ،انعامات کی تقسیم اور فیٹ وغیرہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close