مضامین

(۲) دوسرے اسمبلی میں منتقل ہونا۔ (قسط نمبر3)

محمد یاسین جہازی

(۲) دوسرے اسمبلی میں منتقل ہونا۔ (قسط نمبر3)
محمد یاسین جہازی
اپنی اسمبلی حلقے سے کسی دوسرے اسمبلی حلقے میں منتقل ہونے کے لیے (Shifting outside Assembly Constituency (Form 6)) پر کلک کریں۔ اسٹارٹ کرنے پر آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کے پاس آئی ڈی نمبر ہے یا نہیں۔ اگر ہے تو یس کو سلیکٹ کرکے نیکسٹ (Next) پر کلک کریں۔
(۲) آئی ڈی نمبر ڈال کر (Proceed) پر کلک کریں، یہاں آپ کے کارڈ کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔ پھر نیکسٹ (Next)پر کلک کریں۔
(۳) نیا صفحہ کھلنے پر ریاست(State)،تاریخ پیدائش(Date of Birth)، تاریخ پیدائش کی سرٹیفکٹ کی قسم منتخب کرنے کے بعد اس کی کاپی اپلوڈ(Upload) کریں۔ اور پھر(Next) پر کلک کریں۔
(۴) نیا صفحہ کھلنے پر (Uplpad images) پر کلک کرکے اپنی تصویر اپلوڈ کریں۔ پھر
(الف) جنڈر مرد/ عورت/ دیگر میں سے کسی ایک کو سلیکٹ کریں۔
(ب) پھر نام لکھیں (آئی ڈی نمبر ڈالنے پر یہاں نام پہلے سے لکھا ہوگا)
(ج) موبائل نمبر۔
(د) میل ایڈریس۔
(ھ)اور کوئی (Disability) معذوری ہے، تو یہاں سلیکٹ کریں۔
اور پھر(Next) پر کلک کریں۔
(۵) یہاں جو صفحہ کھلے گا، اس (Enter the name of the relative) میں باپ،یا شوہر،یا دیگر کا نام لکھیں۔پھر (Relative Epic Number (if issued)) میں جس رشتہ دار کا نام ہے،اگر اس کا آئی ڈی کارڈ نمبر ہے، تو اس کا آئی کارڈ نمبر درج کریں۔ اور (Relation Type) میں رشتہ کی نوعیت سلیکٹ کریں۔ اور پھر(Next) پر کلک کریں۔
(۶) اس صفحہ پر(Enter your current address) میں موجودہ مکمل ایڈریس (جوموجودہ ایڈریس کارڈ میں ڈالنا چاہتے ہیں) لکھتے ہوئے ہر ایک کالم کو بھریں۔اور آخری کالم کے(Select your address proof) میں سرٹیفکٹ کی قسم سلیکٹ کریں اور پھر اسے نیچے کے آپشن پر کلک کرکے اپلوڈ کریں۔ اور پھر(Next) پر کلک کریں۔
(۷) اس صفحہ میں (address of earlier place of ordinary residence) میں پہلی جگہ کا مکمل ایڈریس لکھیں اور پھر (Next) پر کلک کریں۔
(۸) اس صفحہ میں (Since) جس مدت سے اس مقام پر رہ رہے ہیں، وہ تاریخ لکھیں۔ پھر (Name of Applicant) میں درخواست گذارکانام لکھیں اور اس کے نیچے (Enter Place) میں جگہ کا نام لکھیں۔ اور پھر (Done) پر کلک کریں۔ یہاں یہ پروسیس مکمل ہوجاتا ہے۔یہاں ایک ریفرنس نمبر آئی ڈی دیا جائے گا، اسے سنبھال کر رکھیں اور اس نمبر سے اپنی درخواست کی کیفیت چیک کرتے رہیں۔ کچھ دنوں کے بعد آپ کا تبدیل شدہ ووٹر آئی ڈی کارڈ بن کر آجائے گا۔ اگر نہیں آتا ہے، تو دیے گئے ریفرنس نمبر کی بنیاد پر شکایت درج کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close