اہم خبریں

امڈھیہ میں تعلیمی بیداری اجلاس عام سے علماء کرام کا خطاب

گڈا جھارکھنڈ

مدرسہ قاسم العلوم فلاح دارین للبنات امڈھیہ میں بعد مغرب ایک عظیم الشان اجلاس عام تعلیمی بیداری کے عنوان سے منعقد ہوا، اس اجلاس کی صدارت مولانا رئیس مظاہری صدر مدرس جامعہ اسلامیہ سین پور نے فرمائی اور نظامت کے فرائض مفتی سفیان ظفر قاسمی گڈاوی استاد مدرسہ حسینیہ تجوید القرآن دگھی نے انجام دیئے. اجلاس کا آغاز قاری محمد رفیق صاحب استاد جامعۃ الحرا بنیاڈیہ کی تلاوت سے ہوا، مولوی محمد ذیشان متعلم دار العلوم دیوبند نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، شاعر اسلام جناب جمشید جوہر اور مولانا کلیم الدین صاحب نے اپنی نظموں سے سامعین کو محفوظ کیا

لکھنؤ سے تشریف لائے ہوئے مفتی سلمان مظاہری نائب مہتمم مدرسہ وصیۃ العلوم لکھیم پور نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں کہا کہ ملک و ملت کے لئے ہر دور میں علماء کرام قربانیاں دیتے آءے ہیں، اگر علماء کرام کی قربانیاں نہ ہوتیں تو ہمارا ملک کبھی انگریزوں سے آزاد نہیں ہوتا. آج بھی علماء کرام دین اسلام کی نشر و اشاعت، تعلیم کا فروغ اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں، یہ علماء کرام ہمارے طرف سے اعزاز و اکرام کے مستحق ہیں، اگر کوئی علماء کی قدر نہیں کرتا تو یہ اس کی بد نصیبی کی بات ہے، مفتی اظہر الدین صاحب قاسمی استاد دار العلوم رشیدیہ مہیشری سہارنپور نے معاشرے میں پائی جانے والی کئی برائیوں سے متعلق مدلل اور مؤثر انداز میں باتیں پیش کیں، انھوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں ایک برائی دوسرے کا مال ہڑپنے کی بھی ہے حالانکہ قرآن کے مطابق ایسے لوگ اپنے پیٹ میں آگ بھر رہے ہیں، ان کے علاوہ مفتی سبیل الرشاد صاحب قاسمی نے بھی پر مغز خطاب کیا، مجاہد الاسلام گڈاوی نے بھی اپنے مخصوص انداز میں نظم پیش کر کے سامعین کا دل جیت لیا. اخیر میں صدر جلسہ مولانا رئیس احمد مظاہری صدر مدرس جامعہ اسلامیہ سین پور نے مختصر خطاب کیا اور ان کی دعا پر ہی رات تقریباً ڈھائی بجے مجلس کا اختتام ہوا،

واضح رہے کہ بعد مغرب مدرسہ قاسم العلوم فلاح دارین للبنات کے طلبہ و طالبات نے دلچسپ پروگرام پیش کیا، اس موقع سے مفتی عبد السلام قاسمی مہتمم مدرسہ ہذا اور قاری سرفراز صاحب نے سامعین کا شکریہ ادا کیا، اجلاس میں مولانا محمد محسن صاحب مہتمم مدرسہ مخزن العلوم جٹاواں اور مولانا نذیر صاحب وغیرہ بطور خاص موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close