اہم خبریں

بستی بستی شور مچا ہے،صحرا میں اک چاند سجا ہے

–محفل سخن برائے نستعلیق میں شعراء نے اپنے کلام سے محظوظ فرمایا ۔ جودھپور. پستی بتی شور مچا ہے،صحرا میں اک چاند سجا ہے،شاخ پہ کیسا پھول کھلا ہے،پانی موجیں مار رہا ہے۔معروف صحافی اور شاعر جناب ایم آئی ظاہر نے خوبصورت غزلیں سنا کر سامعین کو کلام بلاغت نظام سے محظوظ فرمایا۔

محکمہ تعلیم راجستھان اور ڈائٹ [ڈسٹرکٹ انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ] کے زیراہتمام ڈائٹ ودیہ شالا میں اردو اساتذہ کے سہ روزہ تربیتی پروگرام کے اختتام پر منعقد محفل سخن میں بطور مہمان شاعر اپنا کلام پیش کر رہے تھے۔انہوں نے۔.. بستی بستی میلہ ہوگا،وہ تو پھر بھی تنہا ہوگا۔۔۔غزلیں پیش کر سامعین سے خوب داد وصول کی۔جناب ظاہر نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نستعلیق کو نصاب کے علاوہ بھی ادب عالیہ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔انہوں نے شرکاء نستعلیق کو مشاعرہ کے آداب ادایگی،تلفظ اور سامعین کے طریقہ کار کے بارے میں سمجھایا۔اس موقع پر نستعلیق اور شاعر اکمل نعیم صدیقی نے.ایک میٹھی خاک سے زیادہ نہیں تھی زندگی،ہو گیا احساس لیکن خاک ہو جانے کے بعد۔۔۔اشعار سے نوازا ۔

ڈپارٹمینٹ آف ٹیچرس ٹریننگ، ڈائٹ، جودھپور کی ہیڈ سنیکتا گپتا نے مزاحیہ تخلیق پیش کر لوٹ پوٹ کر دیا۔
گورمنٹ پرائمری اسکول، آر اے سی ٹریننگ سینٹر کےہیڈماسٹر اور شاعر واجد حسن قاضی نے اردو، ہندی اور راجستھانی میں تخلیقیات پیش کر محظوظ کیا۔اس موقع پر نستعلیق خواتین و حضرات نے حضرات نے عظیم شعرا غالب،میر تقی میر، علامہ اقبال،راحت میں اندوری اور اقبال اشہر کی غزلیں اور نظمیں پیش کیں۔مہمان شاعر صحافی ایم آئی ظاہر نے ان کے اشعار پیش کرنے کے طریقہ اور انداز پر خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں سنیکتا گپتا نے شکریہ ادا کیا

سہ روزہ اردو اساتذہ تربیتی پروگرام کا نعقاد
محکمہ تعلیم اور ڈائٹ [ڈسٹرکٹ انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ] کے زیر اہتمام راجستھان کے ، جودھپور ضلع کے تمام بلاکس کے اردو اساتذہ کے لئے ایک تین روزہ غیر رہائشی تربیتی پراگرام ڈائٹ کیمپس ، جودھپور میں منعقد کیا گیا۔
ٹریننگ انچارج محترمہ سنیکتا گپتا نے بتایا کہ اس سے قبل دوسالوں میں کورونا کی وجہ سے اردو اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ دی گئی تھی ۔ یہ ٹریننگ اکمل نعیم صدیقی نے ژوم میٹنگ کے ذریعہ دی تھی۔ لیکن اردو اساتذہ کا آف لائن ٹریننگ یا تربیتی پروگرام پہلی بار ڈائٹ جودھپور میں منعقد کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام میں اکمل نعیم صدیقی اور واجد حسن قاضی نے ماسٹر ٹرینر کے فرائض انجام دیے۔
تربیتی پروگرام میں روزانہ چار سیشن ہویے۔ پہلے دن شروعاتی دو سیشن جناب اکمل نعیم صاحب نے لئے اور وقفہ کے بعد کے دو سیشن جناب واجد حسن قاضی نے لئے۔ اکمل نعیم صدیقی نے پہلے دن درجہ 6 میں اردو زبان کی تدریس کے تعلق سے بات کرتے ہوئے زبان کی تدریس کے مقاصد پر طویل گفتگو کی اور حروف تہجی کی تدریس کے موثر طریقوں کی وضاحت کرتے ہوئے بہت ہی جامع انداز میں پاور پائنٹ پرزینٹیشن کے ذریعہ سمجھایا۔ واجد حسن قاضی نے بھی پریزینٹیشن کی مدد سے نئی تعلیمی پالیسی 2020 پر گفتگو کرتے ہوئے اس کے بنیادی پہلو شرکا کے سامنے
پیش کیے۔ ۔۔۔۔۔Caption……..محکمہ تعلیم جودھپور۔محکمہ تعلیم راجستھان اور ڈائٹ [ڈسٹرکٹ انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ] کے زیراہتمام ڈائٹ ودیہ شالا میں اردو اساتذہ کے سہ روزہ تربیتی پروگرام کے اختتام پر منعقد محفل سخن میں موجود بطور مہمان شاعر ایم آئی ظاہر ، ڈائٹ کی ہیڈ سنیکتا گپتا اور شرکا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close