مضامین

جامعہ مدنیہ ایک امانت ہے،اس کی حفاظت آپ سب کی اہم ذمہ داری

(پریس ریلیز،مورخہ 23فروری2021)
بچو!خوب من لگاکرپڑھو،خوب محنت کرو،تم اس ملک اور قوم کے مستقبل ہو،ممکن ہے کہ اس راہ میں تمہیں کوئی پریشانیاں لاحق ہوں،لیکن پریشانیوں کو تعلیمی جدوجہد کی راہ میں دیوارمت بننے دینا، ان خیالات کا اظہارآج مدنی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نائب صدرجناب سمیع احمدصاحب پٹنہ سیٹی نے جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے طلبہ اوراساتذہ کے بیچ خطاب کرتے ہوئے کیا،واضح رہے کہ بغیرکسی وسائل کے 1989ء میں مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی پٹنہ کے سابق پرنسپل وشیخ الحدیث حضرت مولانا محمدقاسم صاحبؒ نے شہر پٹنہ سے پندرہ کیلومیٹر کے فاصلہ پر جانبِ مشرق ’’محلہ سبل پور‘‘ میں اس کی بنیادرکھی تھی،1990ء میں بھاگلپور کے فساد زدہ مظلومین کے چاربچوں سے تعلیم کا آغازوافتتاح کیا،وراس کی تعمیر و ترقی کیلئے پوری جہدو جہد کی،جامعہ مدنیہ کی تعلیمی، تعمیری،سرگرمیوں میں اضافہ اوراس کے دائرہ کارکو وسیع سے وسیع تر کرنے کیلئے 2005میں حضرت مولانامحمدقاسم نوراللہ مرقدہ نے 7؍افراد پر مشتمل مدنی ایجوکیشنل ٹرسٹ قائم کیا،جس کے زیراہتمام ،جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ نے تعلیمی، تعمیری،بلکہ ہرمیدان میں نمایاں مقام حاصل کیا، اورصوبہ بہارکاایک مثالی ادارہ بن کر ابھرا،حفظ، دینیات،ناظرہ،فارسی،ابتدائی عربی سے عربی سشم تک کی معیاری تعلیم ہونے لگی؛ہرسال 700 طلبہ علومِ نبوت سے سیرابی حاصل کرنے لگے،مگر قدرت کو کچھ اورہی منظورتھااور بانی جامعہ حضرت مولانامحمدقاسم صاحبؒ29 جنوری 2019کو اس دنیائے فانی سے رحلت فرماگئے،جناب سمیع احمدصاحب خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے،اور کہنے لگے،حضرتؒ نے جو یہ باغ لگایا ہے، اس کی حفاظت آپ کی،اور ہم سب کی ذمہ داری ہے،انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کو متوجہ کرتے ہوئے کہا:اَنا(صرف ہم)سب سے خراب چیز ہے، دنیا اور آخرت دونوں جگہ رسوائی کا سبب بن جاتاہے، خلوص سے بھراآپ کاہرعمل اللہ کے یہاں بھی اور دنیامیں بھی مقبول ہے،تمام طلبہ کو اپنی طرف سے انہوں نے مٹھائی بھی کھلائی، اس موقع پرجامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے اساتذہ کے بیچ ایک مٹینگ بھی منعقد ہوئی،جس کی صدارت جناب سمیع احمد صاحب نے کی،کئی مسئلوں پر بات چیت بھی کی، اس میٹنگ میں انہوں نے تمام اساتذہ کے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا:آپ سب قابل ِ مبارکباد ہیں کہ ہر وقت جامعہ کی تعمیرو ترقی میں لگے رہتے ہیں،آپ کو جو کچھ بھی معاوضہ ملتاہے،وہ آپ کے خلوص، جدوجہد، اور کام کابدل ہرگز نہیں ہے،تمام اساتذہ کرام سے جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کی حفاظت اورتعمیر وترقی کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا: جامعہ مدنیہ اور حارث ( حضرت مولانا محمدقاسمؒ کاصاحبزادہ؛ جو اس وقت جامعہ مدنیہ کے مہتمم ہیں) حضرت مولانامحمدقاسم صاحبؒ کی امانت ہیں،ان دونوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، مٹینگ کے اہم شرکاء میں مولانامنہاج الدین قاسمی،مفتی عبدالاحد،مفتی سیف الدین،مولانامحمداکبر،قاری عبدالحسیب،قاری ابوصالح،حافظ نجم الہدی،مفتی احمدعلی، مولاناسہیل اخترمظفرپوری، مولانا فیاض، مولاناامیرالہدیٰ،مولانامہجودعالم کے نام قابل ذکرہیں،مفتی خالدانورپورنوی کی دعاء پر میٹنگ اختتام پذیرہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close