اہم خبریں

جھارکھنڈ میں عالم فاضل 2020 کے امتحان کے لئے فارم بھرنے کی آخری تاریخ 10 مارچ 2021

رانچی / محمد سفیان القاسمی گڈا

اطلاع کے مطابق جھارکھنڈ میں عالم فاضل 2020 کے امتحان کے لئے فارم بھرنے کا آغاز 4 مارچ 2021 سے ہو چکا ہے، اس کی آخری تاریخ 10 مارچ 2021 ہے، چونکہ فارم بھرنے کا وقت بہت ہی کم ہے اس لئے مذکورہ درجات کے طلبہ و طالبات جلد از جلد اپنے اپنے مدرسوں میں پہنچ کر فارم بھر کے جمع کر لیں، واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عالم و فاضل 2020 کا امتحان اب تک نہیں ہو سکا تھا، جبکہ وسطانیہ فوقانیہ اور مولوی 2020 کا امتحان 2020 میں ہی ہو چکا ہے. اور 2021 کے امتحانات کے لئے ابھی تک کوئی اعلان نہیں آیا ہے ،جلد ہی اس بارے میں بھی اعلان آجائے گا.

یہ اطلاع جناب حامد غازی جنرل سیکرٹری آل جھارکھنڈ مدرسہ ٹیچرس ایسوسی نے دی ہے. اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے آپ جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل رانچی کے ویب سائٹ کو دیکھ سکتے ہیں یا پھر اپنے اپنے مدرسہ سے معلوم کر سکتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close