اہم خبریں

جھارکھنڈ میں وسطانیہ، فوقانیہ اور مولوی کے رجسٹریشن اور امتحان کا فارم بھرنے کی تاریخ مقرر

گڈا جھارکھنڈ/مفتی سفیان القاسمی

جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل کے اعلان کے مطابق جھارکھنڈ کے مدارس ملحقہ میں وسطانیہ، فوقانیہ اور مولوی کے امتحان 2020 کے لیے رجسٹریشن و فارم بھرنے کا آغاز 17 فروری سے ہوگا جو 7/ مارچ تک جاری رہے گا تاہم ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ بعض مدرسوں میں اپنی اپنی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے فارم بھرنے کی آخری تاریخ 7 مارچ سے پہلے ہی مقرر کردی جائے چنانچہ گڈا ضلع میں مدرسہ حسینیہ تجوید القرآن دگھی کے پرنسپل مولانا ریاض اسعد مظاہری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دگھی مدرسہ کے طلبہ و طالبات 29 فروری تک فارم بھرنے کا کام مکمل کر لیں ، اس سلسلے میں مزید تفصیلات جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل کے ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں

واضح رہے کہ عالم پاس، عالم آنرز اور فاضل کا امتحان اس دفعہ سے یونیورسٹی کے تحت ہوگا لیکن ابھی تک مذکورہ کلاسوں کے امتحان کے بارے میں یونیورسٹی کی طرف سے کوئی اعلان نہیں آیا ہے

Related Articles

One Comment

  1. جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل کے مدارس یو جی سی سے اٹیچ نہیں ہے جس سے دوسرے اسٹیٹ یا یونی ورسٹی میں آگے کی پڑھائی مشکل ہوتی ہے اس لیے عملی تجربے کے بعد قارئین کو یہ مشورہ دینا چاہوں گا کہ آپ جھارکھنڈ کے کے بجائے بہار مدرسہ بورڈ سے فارم بھریں تو زیادہ بہتر ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close