اہم خبریں

حافظ عبدالرحیم صاحب نائب امام مدینہ مسجد کا سانحۂ ارتحال

کاماریڈی بے لوث خدمت گزار سے محروم جمعیۃ علماء کاماریڈی کے ذمہ داران کا اظہار تعزیت

کاماریڈی کی مدینہ مسجد کے بےلوث خدمت گزارعرصے سے نائب امام وموذن کے فرائض کو خوش اخلاقی و خوش الحانی سے انجام دینے والے جناب حافظ وقاری عبدالرحیم صاحب آج صبح 9 بجے دارفنا سے دار بقاء کا سفرفرما کر مالک حقیقی سے جا ملے؛ کاماریڈی میں حافظ صاحب کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی، ہر کوئی غم اور افسوس کرتا رہا، جمعیۃ علماء کاماریڈی کے صدر حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری، میرفاروق علی خازن جمعیۃ، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ،معزاللہ رکن تاسیسی مجلس تحفظ ختم نبوت، محمد جاوید علی صدر مسجد محمود اشرف، محمد فیروزالدین سکریٹری، حافظ محمد شرف الدین حلیمی، خادم مدرسہ منیر الہدیٰ کاماریڈی، مولانا نظر الحق قاسمی، مولانا منظور عالم مظاہری، خادم مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی، حافظ محمد عبد الواجد علی حلیمی امام وخطیب مسجد محبوب صالحین، حافظ محمد مجاہد منھاجی امام مسجد رحمتالہی، حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی، محمد عبدالواجد علی خازن مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے اپنے غم کا اظہار کیا اور کہا کہ بے لوث خادم سے آج کاماریڈی محروم ہوگی۔
یقینا مسجد کی خدمت بالخصوص اذان دینا اور عرصہ تک اذان دینا مغفرت اور بلندی درجات کا سبب ہے، ابوداؤد کی حدیث ہے کہ جہاں تک موذن کی اذان کی آواز پہنچتی ہے وہاں تک کہ وہ تمام مخلوق جو اذان سنتی ہے سب اس کے لئے مغفرت کی دعائیں کرتی ہے، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ مؤذن کی گردن تمام مخلوق سے بلند فرما دیں گے؛ مطلب یہ ہے کہ قیامت کے دن بہت اونچا مقام عطاء کریں گے؛ اللہ تعالی نے جناب حافظ عبدالرحیم صاحب کو خوش الحانی سے نوازا تھا، ساتھ ہی خدمت کا جذبہ سے سرشار ہوکر ہمیشہ مدینہ مسجد کی خدمت میں لگے ہوئے دیکھا گیا، پیارے آقا ﷺ کی شانِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت ترنم سے پیش کرتے تھے، لوگ سن کر جھوم جاتے تھے، حافظ صاحب میں بہت سے کمالات تھے؛
جمعیۃ علما کاماریڈی کے ذمہ داران و کارکنانِ ختم نبوت حافظ صاحب کی رحلت پر تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں۔ اور بارگاہ ایزدی میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی حافظ صاحب مرحوم کی تمام خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے اور کوتاہیوں کو معاف فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close