مضامین

خبردار ہو جائیں نیا فتنہ جڑ پکڑ رہا ہے

بندہ محمد حسنین محفوظ نعمانی. قاضی شریعت دار القضاء مالیگاؤں

⚠خبردار ہوجائیں ‼️نیا فتنہ جڑ پکڑ رہا ہے ⚠
?علماء کرام، ائمہ عظام اور خطبائے امت سے دست بستہ التماس ہے کہ چوکنا رہیں. اپنے علاقوں میں گوہر شاہی فتنہ کی سرکوبی کے لئے بیدار رہیں ‼️

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

عزیزان گرامی قدر! اس امت میں فتنوں کا ظہورکوئی نئی بات نہیں ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فتنوں کے تعلق سے اپنی حیات ہی میں امت کو آگاہ کرچکے ہیں؛ بالخصوص دورِ اخیر کے تعلق سے آپ کی پیشین گوئی ہے کہ بارش کے قطروں کی طرح تسلسل کے ساتھ فتنے رونما ہوں گے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں پر بہت سے سال ایسے آئیں گے جن میں دھوکا ہی دھوکا ہوگا۔ اس وقت جھوٹے کو سچا سمجھا جائے گا اور سچے کو جھوٹا، بددیانت کو امانت دار تصور کیا جائے گا اور امانت دار کو بددیانت اور رویبضہ (گرے پڑے نااہل لوگ) قوم کی طرف سے نمائندگی کریں گے۔ عرض کیا گیا: رویبضہ سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: وہ نااہل اور بے قیمت آدمی جو جمہور کے اہم معاملات میں رائے زنی کریں گے۔“ (سنن ِابن ِماجہ ، باب شدّة الزّمان ، ص :292)
آپ کی پیشین گوئیوں کے مطابق اس وقت نت نئے فتنے سراٹھارہے ہیں۔ایک فتنہ ہمارے دیار میں تیزی سے سر اٹھانے کے لئے پر تول رہا ہے ⚠
تمام علماء حفاظ ائمہ وخطباء اکرام سے گزارش ہےکہ اپنے اپنے علاقوں پر کڑی نظر رکھیں، گوہر شاہی فتنہ پڑوسی ملک سے نکل کر اب وطن عزیز میں جڑ پکڑ رہا ہے. ابھی اس کا شیوع ملک کے کچھ صوبوں میں ہے. پورے حیدرآباد، تلنگانہ خصوصاً قطب اللہ پور ضلع میڑچل کو اپنے لپیٹ میں لے چکا ہے، اس فتنہ سے صرف روڈامیستری نگر، متاثر نہیں ہے بلکہ، سورارم، سائی بابا نگر، شاہ پور نگر، گاجولا راما رام، دیویندر نگر،سرینواس نگر، جگت گری گٹہ، اس بسطاس ہلز کالونی، رنگا ریڈی کمان، گاندھی نگر، آئی ڈی پی ایل، بالانگر، کوکٹ پلی، گوتم نگر، بوئن پلی، الوال، فتح نگر، صنعت نگر، انکے علاوہ بہت سے مقامات پر گوہر شاہی فتنہ کی ٹیم کام کررہی ہے، اسکے کام کرنے والے ایک متحرک خاندان ہے گاندھی نگر کا رہنے والا ہے، اس خاندان کا ایک متحرک نوجوان جسکا نام حبیب گوہر شاہ ہے، جس کی محفل ذکر کی ویڈیوز بھی موجود ہیں،

فتنہ گوہریہ بہت خطرناک فتنہ ہے اس فتنے کا بانی ریاض احمد گوہر شاہی ہے گوہر شاہی نے اس فتنے کا آغاز اپنی انجمن سرفروشانِ اسلام کے نام سے کیا
فتنہ گوہریہ دین کے خادموں کا کوئی گروہ نہیں بلکہ ایمان کے رہزنوں کا سفید پوش دستہ ہے جو عشق و عرفان کی متاع عزیز پر شب خون مارنے اٹھا ہے ان کے مصنو عی تصوف اور بناوٹی روحانیت کے پیچھے خوفن�

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close