اہم خبریں

خدمت خلق کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں۔مولانا محمد اسلم القاسمی صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی

جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی کی طرف سے بلا تفریق مذہب ھندو ومسلم بھائیوں میں (7,612) راشن کی کٹیں (40,000) کھانے کی پیکٹیں اور (4,55700) نقد روپیوں کی تقسیم، جسکا مجموعی تخمینہ نوے لاکھ (90,00000) روپئے ہے

ممبئ 14/اپریل 2020/:کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری کی وجہ سے غیر منظم لاک ڈاؤن سے پورا بھارت بند ہوگیا روزانہ کما کر کھانے والے غریبوں، محتاجوں کو اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرنا مشکل ہوگیا وہ در در بھٹکنے پر مجبور ہوگئے لہذا ایسے حالات میں جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی کے ذمہ داران نے کہا! کہ ایسے حاجت مندوں کی مدد کی جائے, انکا سہارا بناجائے اور حتی المقدور انکی ضروریات زندگی کے سازو سامان ان تک پہنچائے جائیں، چنانچہ جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی کے صدر محترم حضرت مولانا محمد اسلم القاسمی صاحب دامت برکاتہم نے پورے زون کی یونٹوں کے صدور و جنرل سکریٹری سے رابطہ کیا اور فرمایا! کہ اپنی اپنی یونٹوں میں اپنے اپنے اثرو رسوخ سے سروے کرکے بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کی مدد کریں اور خدمت خلق کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں، جو دنیا وآخرت کی سرخروئی بالخصوص حصولٕ جنت کا بہترین ذریعہ ہے، لہذا اسکے بعد جمعیۃعلماء شمال مغربی زون کی تمام یونٹوں کے ذمہ داران واراکین نے نقد روپیوں، کھانے کی پیکٹوں، اور راشن کی کٹوں کی تقسیم کے ذریعہ حاجت مندوں کی حتی الامکان امداد کرنے میں مشغول ہوگئے، اور ابھی تک کی اپنی اپنی کارکردگی اور رپورٹ مولانا محمد اسلم القاسمی صاحب دامت برکاتہم کے پاس بھیجی، الحمدللہ! پورے زون کے اراکین کی محنتوں اور کاوشوں سے بغیر مذہب و ملت معلوم کئے سات ہزار چھ سو بارہ (7,612) راشن کی کٹیں تقسیم کی گئیں، چالیس ہزار (40,000) لوگوں کو کھانا تقسیم کیا گیا، اور چار لاکھ پچپن ھزار سات سو روپئے (4,55,700) دیگر ضروریات کیلئے حاجتمندوں بشمول علماء وائمہ کرام کو دئے گئے جسکا مجموعی تخمینہ تقریبا نوے لاکھ (90,00000) روپئے ہوا، یہ خدمت ابھی بھی حسبٕ وسعت بفضل اللہ جاری ہے، اور انشاءاللہ آپ لوگوں کی دعاؤں سے جاری رہے گی۔ اس موقع پر حضرت مولانا مفتی افضل حسین صاحب قاسمی دامت برکاتہم خازن جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی نے فرمایا! حالیہ نازک گھڑی ہی میں لوگوں کی خدمت اصل جذبہ انسانیت کا پتہ دیتی ہے، یہی جذبۂ خدمتٕ خلق انسانیت کے ساتھ خیر خواہی کا غمّاز، اور دینٕ متین کی اصل تعبیر ہے، کیونکہ دین تو خیر خواہی ہی کا نام ہے۔ حضرت مولانا محمد احمد صاحب نائب صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی نے فرمایا! دوسروں کو نفع پہونچانا اسلام کی روح اور ایمان کا تقاضا ہے،حضرت مولانا محمد اسلم القاسمی صاحب دامت برکاتہم (صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی) نے مزید فرمایا! کہ ہم سب کےقائد واستاذٕمحترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم (صدر جمعیۃعلماء ھند ) نے اول دن سے ہی بالخصوص خدام جمعیۃعلماء کو یہ پیغام دیا تھا، کہ خیال رہے! آپ کے پڑوس اور محلہ میں کوئی غریب بھوکا نہ سونے پائے، چاہے اسکا مذہب کچھ بھی ہو، اور جمعیۃعلماء مھاراشٹر کے اکابرین حضرت مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب دامت برکاتہم (صدر جمعیۃعلماء مھاراشٹر) حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مھاراشٹر) حضرت الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب دامت برکاتہم (سکریٹری لیگل سیل) اور حضرت مولانا مفتی محمد یوسف صاحب قاسمی دامت برکاتہم (خازن جمعیۃعلماء مھاراشٹر) کا بھی یہی پیغام تھا، کہ جمعیۃعلماء کے خدام بڑھ چڑھ کر غریبوں کی خوب مدد کریں، جوکہ مذہب اسلام کی تعلیمات کا اھم ترین حصہ ہے، اسی اسلامی پیغام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہم اراکینٕ جمعیۃ علماء شمال مغربی زون اللہ کا نام لیکر اٹھ کھڑے ہوئے۔

جن اراکینٕ جمعیۃعلماء شمال مغربی زون کی جدو جہد اور توجہات سے مخلوق خدا کی یہ حقیر سی خدمت اس درجہ تک میسر ہوسکی ان میں سے چند اسماء قابل ذکر ہیں، مولانا محمد اسلم القاسمی صدر زون، حضرت مولانا مفتی افضل حسین قاسمی خازن زون، نائبین صدور حضرت مولانا محمد احمدپٹھان واڑی ، حضرت مولانا محمد اشرف صاحب قاسمی، حضرت مولانا شاہد اشھد صاحب، حضرت مولانا مفتی مھدی حسن صاحب قاسمی،حضرت مولانا زکریا قمر قاسمی سرپرست زون، حضرت مولانا امتیاز احمد قاسمی زون جنرل سکریٹری، جوائنٹ سکریٹری زون: حضرت مولانا محمد سلمان خوشتر حلیمی، حضرت مولانا مفتی محمد عمران قاسمی، حضرت مولانا حکیم محمودالحسن قاسمی، حاجی محمد یونس کاندیولی ، نائبین خازن حضرت مولانا نصراللہ پٹھان واڑی ، محترم شمیم خان اعظمی، حاجی قطب الدین ،قاری اکرام اللہ جنرل سکریٹری مالونی،مولانا ظہیر مالونی، حضرت مولانا مفتی توحید عالم قاسمی صدر بوریولی و دھیسر،مولانا افضال اشاعتی خازن بوریولی ودھیسر مفتی ضیاء اللہ قاسمی جنرل سکریٹری بوریولی ودھیسر، قاری محمد شمیم نائب صدر بوریولی ودھیسر، قاری محمد فرقان جنرل سکریٹری موگرہ پاڑہ، مولانا محمد اسماعیل قاسمی صدر ملاڈ، اور حاجی محمد امجد خان بلڈر، محمد انس کاندیولی، عمران مکھی وغیرہم۔

اللہ تعالی جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی کے تمام خدام کی محنتوں کو قبول فرمائے اور پوری دنیا خصوصا مسلمانوں کو اس وبائی بیماری سے مامون و محفوظ فرمائے، آمین یا رب العالمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close