اہم خبریں

سوروپ وہار میں مآب لنچنگ سے ہلاک ہوئےسرفراز کے اہل خانہ سے ملا جمعیت علماء ہند کا وفد

*سوروپ وہار میں مآب لنچنگ سے ہلاک ہوئےسرفراز کے اہل خانہ سے ملا جمعیت علماء ہند کا وفد*

نئی دہلی 6 جون.
جمعیت علماء ہند کے ایک وفد نے آج دہلی کے سوروپ وہار نزد بھلسوا ڈیری علاقہ جہانگیرپوری میں مآب لنچنگ کے شکار ہوئے سرفراز ولد بھورا خان مرحوم کی ماں اور ایگر اہل خانہ سے ملاقات کی. وفد مین جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب ، مولانا قاری عبدالسمیع صاحب نائب صدر جمعیت علماء صوبہ دہلی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا یسین جہازی، عظیم اللہ صدیقی اور مولانا رحمت اللہ بوانہ شامل تھے.

اہل خانہ نے وفد کو بتایا کہ 23 مئی کی رات نو بجے سرفراز عمر 20 سال جو اپنی بیوہ ماں کا تنہا کمانے والا تھا، جب کہ گھر مین دو کنواری جوان سال بہن رہتی ہے. کسی دوست کے کہنے پر باہر نکلا، وہ دیر رات تک واپس نہیں، آیا 24 مئی کی صبح آگے کی گلی سے اس کی لاش ملی، جسے محلے کے غیر مسلموں نے باندھ کر بڑ ی بے رحمی سے مارا تھا. اور اس سے موت ہوگئی تھی.

پولس سوروپ نگر تھانہ نے کچھ لوگون کے خلاف نامزد ایف آئی آر بھی درج کی ہے اور تین لوگ گرفتار بھی ہیں. لیکن اس واقعہ سے ماں بہت مایوس ہے. اس کا گھر انتہائی غریت اور بے چارگی کا شکار ہے.

1.مرحوم کی والدہ خوشنما ایک غریب بیوہ خاتون ہیں.
2. گھر میں کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے.؛ ایک بڑا لڑکا ہے وہ الگ رہتا ہے.

3. ابھی ملزمین کے خلاف باضابطہ مقدمہ کی کارروائی شروع نہیں ہوئی ہے.
4. کوئی سماجی خدمتگار وکیل ان کا مقدمہ دیکھ رہے ہیں.

4. انھیں کہیں سے کوئی معاوضہ نہیں ملا ہے.

5. ضرورت مند اور غریب ہین. انھون نے صدر جمعیت علماء ہند کے نام. خط لکھا ہے کہ ان کا تعاون کریں.

6. جمعیت کے وفد نے ان سے تعاون کی اگر ضرورت ہوگی تو یقین دہانی کرائی ہے. اس سلسلے میں قاری عبدالسمیع صاحب اور مولانا ضیاء اللہ قاسمی صاحب ان کے اہل خانہ سے رابطہ مین رہین گے اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close