غزل

شاید کہ لگ گئ ہے کسی کی نظر مجھے

*طرحی غزل*
*ازقلم?افتخار حسین احسن*
*رابطہ?6202288565*

مہنگا بہت پڑاابھی کرنا سفر مجھے.
شاید کہ لگ گئ ہے کسی کی نظر مجھے.

اس بے وفا پہ آج بھی دیتا ہوں جان میں.
گرچہ ملا نہیں ہے وفا کا ثمر مجھے.

دیکھا ہوں جب سے آپ کو گہری نگاہ سے.
تب سے ہوا ہے دوستو دل پر اثر مجھے.

کیسے سناؤں آپ کو احوال دل شکن.
دیتا ہے زخم ہرگھڑی لخت جگر مجھے.

ہوجاؤں سب کی نظروں میں محبوب میں سدا.
اے رب نوازدیجیے ایسا ہنر مجھے.

سوچا ہوں تم کو اپنا بناونگا آج میں.
*مل جاے دوگھڑی کو تمہاری نظر مجھے*

نیلام ہوچکی ہے مری آبرو یہاں
کہتے ہیں لوگ بزم میں بوڑھا شجر مجھے.

احسن بھی مان جائے گا مجھکو یقین ہے.
مل جاے اس طرف سے اجازت اگر مجھے.
……………………………………………………….

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close