اہم خبریں

قائد جمعیت کے ہاتھوں جمعیت اوپن اسکول کا افتتاح

*علاقہ ودربھہ کے 11؍ اضلاع کے80 سے زائد اساتذہ کی ٹریننگ شروع*
*جمعیۃ اوپن اسکول کے ذریعہ ملک بھر میں مدارس کےطلباء کو عصر ی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔ مولانا محمودمدنی*
پونہ۔ 21 جنوری (پریس ریلیز) آج یہاں اعظم کیمپس پونہ میں مدارس اسلامیہ کو جدید تعلیمی پالیسی کے شر سے بچانے کے لیے جمعیۃ اوپن اسکول کا نظام شروع کردیا گیا ہے ، جس میںعلاقہ ودربھ کے گیارہ اضلاع کے مدارس سے 80 سے زائد اساتذہ نے ٹریننگ میں حصہ لیا ہے،ان کے قیام و طعام کے لئے مفت نظم کیا گیا ہے انہیں اعظم کیمپس پونہ میں ایک مہینہ تک پڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ اساتذہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد اپنے اپنے علاقہ کے مدارس میں جمعیۃ اوپن اسکول کے ذریعہ طلباء کو بہترین انداز میں پڑھا سکیںاور طلباءامتحان میں کا میاب ہو سکیں۔افتتاح کے اس موقع پر قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب جنرل جمعیۃ علماء ہند ، جمعیۃ اوپن اسکول کے روح رواں ایڈوکیٹ مولانا نیاز احمد فاروقی صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ہند،مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر،اعظم کیمپس کے چیرمین جناب پی اے انعامدارصاحب،جناب محسن صاحب پروجیکٹر جمعیۃ اوپن اسکول ،مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صاحب ( سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر برائے ودربھ ) مولانا محمد ابراہیم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع شولاپور و دیگر شریک تھے ۔
اس موقع پر مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے جمعیۃ اوپن اسکول سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے فر مایا کہ ہمارا اصل مقصد اشاعت دین ہے جب ہمارے طلباء دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم حاصل کریں گے تو اس سےکافی فائدہ ہوگا ۔مولانا مدنی نے مزید کہا کہ دار العلوم دیو بند کے اکابرین نے طلباء کو وظیفہ دے کر مسلم یو نیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کا پرو گرام بنایا تھا تاکہ اس کے ذریعہ دین کی تبلیغ و اشاعت کا کام بہتر طریقے پر ہو سکے۔ جمعیۃ اوپن اسکول کے روح رواں ایڈوکیٹ مولانا نیاز احمد فاروقی صاحب نے جمعیۃ اوپن اسکول کے قیام کے لئے کی گئی کوششوں اور جدو جہد کاذکر کرتے ہوئے فر مایا کہ اس کام کی تحریک میں جناب پی اے انعامدار کا جذبہ لائق ستائش ہے،انہوں نے کہا کہ جمعیۃ اوپن اسکول کا جو نظام اعظم کیمپس میں شروع ہوا ہے اس میں استقامت کے ساتھ ساتھ بہترین رہنمائی کی ضرورت ہے ۔
جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدرمولانا حافظ ندیم صدیقی نے کہا کہ جمعیۃ علماء مہا راشٹر اور اعظم کیمپس پونہ کی مشترکہ کو ششوں سے مدارس اسلامیہ کے اساتذ ہ کی جمعیۃ اوپن اسکول کے ذریعہ ٹریننگ دینے کا جونظام آج اعظم کیمپس میں شروع کیا ہے وہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ہم نےاعظم کیمپس کے چیرمین جناب پی اے انعامدار کے تعاون سے ملک بھر میں سب سے پہلے اس کام کی شروعات کی ہے انشاء اللہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ اعظم کیمپس کے چیر مین جناب پی اے انعام دار صاحب نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے مدارس دینیہ میں بغیر کسی مداخلت کے جمعیۃ اوپن اسکول شروع کر کے طلباء کو عصر ی تعلیم سے آراستہ کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ تاریخی اقدام ہے ۔اس کے لئےمولانا سید محمود مدنی صاحب اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے مدارس پر آنے والے خطرات کو محسوس کر تے ہوے جمعیۃ اوپن اسکول شروع کیا ہے ہم انشاء اللہ جمعیۃ علماء مہا راشٹر اور اعظم کیمپس کی مشترکہ کوشش سے مہا راشٹر کے مدرسوں میں اسمارٹ کلاس کا انتظام کریں گے اور انہیں تربیت دیں گے ۔
جناب محسن صاحب پرو جیکٹر جمعیۃ اوپن اسکول نے اس سلسلہ میں ضروری اور مفید معلومات فراہم کی تاکہ تقاضوں کے مطابق مدارس اسلامیہ کے طلباء کو جمعیۃ اوپن اسکول کے ذریعہ عصری علوم سے آراستہ کیا جاسکے۔ اجلاس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت ہوا، مولانا محمد ابراہیم قاسمی صاحب، صدر جمعیۃ علماء ضلع شولاپور نے مرکزی حکومت کی جانب سے منظور کردہ نئی تعلیمی پالیسی اور جمعیۃ اوپن اسکول کے تجربات کی روشنی میں مفید امور کی طرف توجہ دلائی۔اس پرو گرام میں،قاری شمس الحق صاحب نائب صدر جمعیۃ علماءمراٹھواڑہ مولانا عظیم الدین صاحب کار گذار صدر جمعیۃ علماء لاتور ،مولانا اعجاز صاحب صدر جمعیۃ علماء ایوت محل،مولانا یونس بخاری صاحب صدر جمعیۃ علماء پوسد و دیگر شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close