اہم خبریں

قاری کلیم جہازی کی بڑی کامیابی لاک ڈاون میں گھر پر تعلیم دے کر حفاظ قرآن تیار کرنے میں کامیاب

پریس ریلیز 22 نومبر 2020 جہاز قطعہ.
کووڈ لاک ڈاون کی وجہ سے دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ مدارس بھی بند کردیئے گئے تھے، جس کی وجہ سے عربی درجات بالخصوص حفظ کرنے والے بچوں کا بڑا نقصان ہورہا تھا، اور بچے یوں ہی گھروں میں وقت ضائع کر رہے تھے اسی کو دیکھتے ہوئے قاری کلیم الدین صاحب جہازی نے اپنے مکان پر بچوں کو فری میں تعلیم دینے کا آغاز کیا اور آج ایک طالب علم کے قرآن کی تکمیل بھی ہوئی. جس کی مناسبت سے ایک دعائیہ مجلس رکھی گئی. مجلس سے علاقے کے مختلف علمائے کرام نے مشترکہ طور پر اپنے خطاب میں جہاں یہاں پڑھنے والے بچوں کو پڑھنے کے لیے وقت لگانے پر مبارک باد پیش کی وہیں حافظ بننے والے طالب علم کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے قاری کلیم الدین صاحب کو بہت بہت مبارک باد پیش کی.
خطاب کرنے والے علمائے کرام میں مولانا ادریس صاحب کیواں، مولانا الیاس ثمر کرما، مفتی محمد زاہد امان بسنت رائے، حافظ شفیق جہاز قطعہ، مولانا اختر حسین جہاز قطعہ، مولانا عبد القیوم جہاز قطعہ، مفتی سفیان ظفر قاسمی جہاز قطعہ، مولانا انصار مولانا محمد یاسین جہازی اور مولانا شمیم احمد مہتمم مدرسہ فخر الاسلام کریانہ کے علاوہ کئی دیگر سماجی شخصیات کے نام شامل ہیں. محمد وسیم ابن جناب سراج صاحب حافظ بنے. نظامت کے فرائض مفتی محمد سفیان ظفر قاسمی نے انجام دیے.

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close