اہم خبریں

مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور کاماریڈی میں تقریب یوم جمہور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور میں جمعیۃ العلماء ضلع کاماریڈی کے زیراہتمام تقریب یوم جمہوریہ کا اہتمام کیا گیا، طلباء مدرسہ نے وطن کی محبت میں نظم اور تقاریر مختلف زبانوں میں پیش کی، جبکہ بیان خصوصی میں مہمان خصوصی مفتی محمود زبیر قاسمی صاحب (جنرل سکریٹری جمعیۃ العلماء تلنگانہ و آندھرا) کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو انگریزوں سے ہمارے بڑوں نے آزاد کرانے میں بہت قربانیاں دی ہیں، اور ملک کے آئین اور دستور کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر صاحب کی صدارت میں آئین دستور کے نفاذ کیلئے کام کیا۔
آج جبکہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے، ہمارے قائد حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ اس سلسلہ میں ملک کی سالمیت کیلئے صرف فکر مند ہیں؛ بلکہ مسلسل جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں، آج ملک میں CAA اور NRC کو لایا گیا ہے، اس سے ملک کا چین غارت ہوتا جارہا ہے، بالخصوص آدی واسی، اور نچلے طبقات کے لوگوں کے ساتھ ساتھ غریبوں کو کافی مشکلات پیش آئیں گی، چنانچہ اب ہم اس کالے اور ناپاک قانون کے بل کی پر زور مخالفت کرتے ہیں، NPR بھی اس مسئلہ کی پہلی سیڑھی ہے، لہذا ہم اس کا بھی بائیکاٹ کرتے ہیں۔
تلنگانہ کے وزیراعلی جناب چندر شیکھر راؤ صاحب نے کل CAA اور NRC کے سلسلہ میں جو بیان جاری کیا ہے، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح اسمبلی میں بھی بات رکھ کر CAA اور NRC کی قرار داد منظور کروائیں گے، ہم سماج کے تمام طبقات کو بتادینا چاہتے ہیں کہ ہندوستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے مل کر رہنے سے ہی ملک کی ترقی وخوشحالی مکن ہے، لڑائی جھگڑوں اور دباؤ سے ملک کی سالمیت میں خطرہ ہے۔ حافظ محمد فہیم الدین منیری (صدر جمعية العلماء ضلع کاماریڈی) کی صدارت میں پروگرام بہترین انداز میں کامیاب رہا، الحاج سید عظمت علی صاحب (جنرل سکریٹری جمعية العلماء کاماریڈی) حافظ محمد یوسف انور حلیمی (نائب صدر جمعیۃ العلماء کاماریڈی ) مولانا نظرالحق دیناجپوری (ناظر مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوّت ٹرسٹ کاماریڈی) مولانا منظور عالم مظاہری (مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوّت ٹرسٹ کاماریڈی) حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی، حافظ محمد مجاہد منہاجی، حافظ محمد عدنان ذاکر ، حافظ محمد طاہر، حافظ حلیم، حافظ تقی، حافظ سلمان، حافظ حیدر وغیرہ نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا، حافظم خواجہ یاسین صاحب حلیمی (استاذ مدرسہ بذا) نے کاروائی چلائی، جناب محمد جاوید علی صاحب (خازن مدرسہ مصباح الہدیٰ و سرپرست جمعية العلماء ضلع کاماریڈی نے آنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا، اور CAA اور NRC کیخلاف مخالفت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بات کی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close