مضامین

موت اس کی ہے کرے جس پہ زمانہ افسوس!

مفتی فہیم الدین رحمانی

محترم قارئین :
صوبہ دہلی کے مایہ ناز شاعر اور جمعیۃ علماء دہلی متحرک و فعال سکریٹری اور جامعہ راہ نجات سندر نگری کے مہتمم جناب الحاج قاری انور جامعی صاحب کے سانحہ ارتحال پر مدرسہ عربیہ ھدایت الاسلام انعام وہار لونی میں آج صبح ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی
یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ اللہ کے نیک بندے اپنے انوار و برکات سمیت جس تیزی سے اس دنیا رخصت ہورہے ہیں یہ جگہ ظلمات سے بھر رہی ہے اور شیاطین اس خلاء کو پر کر رہے ہیں یوں لگتا ہے کہ یہ کمینی دنیا اپنے انجام کو پہنچا چاہتی ہے ایسے حالات میں جناب قاری انور جامعی صاحب کی رحلت کی خبر ہم اہل علم کے لئے ایک حادثہء صاعقہ ہے یہ بات بھی قابلِ طمانیت ہے کہ مرحوم نے اپنی زندگی کے بیشتر اوقات صیانت دین واشاعت اسلام میں گزارے ہیں اور اپنے متعلقین ومحبین کے دلوں میں بہت اچھی یادیں چھوڑ گئے انسان اگرچہ دنیا میں جتنی لانبی زندگی گزار لے بالآخر ایک دن راہی عدم تو ہوناہے
موصوف جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے سکریٹری اور علاقہ کے انتہائی سرگرم اور فعال و متحرک و جید الاستعداد قاری اور تخیلق کار شاعر تھے جمعیۃ علماء کے لئےان کی بے شمار قربانیاں رہی ہیں خاص طور سے جمعیۃ علماء شہر لونی کے کارکنان و منتظمین سے قلبی محبت رکھتے تھے اور بیش قیمتی رہنمائی و مشورے دیتے تھے موصوف بہت ساری خوبیوں کے حامل،باوقار ، فکرمند ، خاموش مزاج مگر منصوبہ ساز صلاحیت سے متصف تھے
بہرحال موصوف اپنے پیچھے روشن خدمات کا ایک تسلسل چھوڑ گئے ہیں ان کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی لیکن اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر سر تسلیم خم کئے بغیر چارہ نہیں ہے ھماری دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کو آخرت میں مرتبہ شہادت سے نوازیں ان کے درجات بےحد بلند فرمائیں اور ما بعد والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تعزیتی پیغام دینے والوں میں قاری محمود الحسن اصالت پوری مولانا فیاض احمد صدیقی رحیمی قاری عبدالسلام قاری عبدالرحمن قاری تنویر عالم مفتی فہیم الدین رحمانی ناظم مدرسہ عربیہ ھدایت الاسلام انعام وہار لونی کے نام قابلِ ذکر ہیں؛؛؛؛ ؛؛؛َ؛؛؛؛؛

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close