مضامین

2020کے ماہ رمضان میں مسلمانوں کا متحدہ نعرہ

گھر پر رہیں، محفوظ رہیں اور کورونا کو روکنے میں تعاون کریں

پوری دنیا کے تمام مسلمانوں کیلئے ماہ رمضان سال کا متبرک مہینہ ہوتا ہے۔ سال 2020 میں یہ مبارک مہینہ 25 / اپریل کا 25 مئی تک رہے گا۔چونکہ فی الحال پوری دنیا کورونا وباء کی چپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے ہندوستان سمیت دنیاکے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن نافدہے، اس لئے رمضان المبارک کی تقریبات کے حوالے سے مسلمانوں کیلئے بالکل اسی طری ایک کڑا متحان ہے جس طرح دیگر ملکی برادران ہندو اور عیسائی بالترتیب ’رام نومی‘ اور ’گڈفرائڈے‘ کے دوران کڑی آزمائش سے گزر چکے ہیں۔کورونا وبائی مرض کو روکنے کیلئے نہ صرف سعودی حکومت نے حرمین شریفین (بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم)کے دروازے مقفل کردیئے بلکہ مشرق وسطی کی مساجد نماز کیلئے بند کردی گئیں، تاکہ باہمی اختلاط سے پھیلنے والے کورونا کو روکا جاسکے۔عالمی سطح کی مسلم تنظیمو ں نے مساجد میں نمازوں کے اہتمام کو کورونا کے سبب ملتوی کردیاہے اورکوویڈ- 19کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے نمازیں گھروں میں ادا کرنے کا مشورہ دیاہے،اس لئے ضر وری ہے کہ ہم کورونا سے خود بچیں اوردنیا کوبھی بچائیں۔
موجودہ دنوں یہ دیکھا جارہا ہے کہ مذہبی مقامات پر اجتماعات سے کورونا وائرس کاپھیلاؤ ہوا اس لئے ضروری ہے کہ اس بیماری کے توڑکے طو رپر سماجی دوریوں کو بنائے رکھا جائے۔ حکومت کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کی مہم کو بھیڑ بھاڑ سے بہت زک پہنچے گااور شدید جانی نقصان ہوگا۔ایسے موقع پر ضروری ہوجاتاہے کہ مذہبی قائدین، ائمہ کرام اور تمام مذاہب کے دانشوران یکجا ہوں اور وہ پورے ملک میں بیداری پیدا کریں کہ حکومت نے کورونا وباء کے دوران کیا رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ دیش کو اس وباء سے بچایا جائے اور جانی اتلاف نہ ہو۔ہم کو خود اس بات سے بیدار رہنا ہوگا کہ ہم گذشتہ رمضانوں کی طرح ایک ساتھ اور پبلک مقامات پر افطار کا اہتمام ہرگز نہ کریں، تاکہ سوشل ڈسٹینسنگ کا مقصد پورا ہو کیونکہ یہ طریقہ کورونا متعددی کو روکنے کا بڑا ہتھیار ثابت ہواہے۔ہم تراویح کیلئے جس طرح آج تک پڑھتے آئے ہیں اس کے برخلاف ہمیں اپنے گھروں میں پڑھنا پڑے گا۔اس بات پر مسلمانوں کو قطعی کاربند ہونا پڑے گا کیونکہ یہی ہماری بھارتی گنگا جمنی تہذیب بھی ہے۔

محمد ہاشم
چوڑیوالان، دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: