زبان و ادب

اربابِ حکومت سے کہ دو، قانون یہ کالا واپس لو

نتیجہء فکر : محمد سفیان ظفر قاسمی

مدرسہ حسینیہ تجوید القرآن دگھی گڈا جھارکھنڈ

ارباب حکومت سے کہ دو، قانون یہ کالا واپس لو
تم ظلم سے اپنے باز آؤ، قانون یہ کالا واپس لو
…………..

ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، آپس میں ہیں سب بھائی بھائی
تم ان کو لڑانا بند کرو، قانون یہ کالا واپس لو
………….

یہ این پی آر، یہ این آر سی، یہ سی اے اے ہے کیا صاحب
بھارت کو نہ اس میں الجھاؤ، قانون یہ کالا واپس لو
…………..

ہم ختم نہیں کرنے کرنے دیں گے امبیڈکر کا آئین یہاں
تم ہوش میں آؤ نادانو، قانون یہ کالا واپس لو
……………

شامل ہے سبھی کا خون یہاں اس دیش کی مٹی مٹی میں
تم ان کو بدیسی مت سمجھو، قانون یہ کالا واپس لو
…………..

دنیا میں بہت فرعون آئے پر حشر ہوا ان کا کیسا
تاریخ اٹھا کر تم دیکھو، قانون یہ کالا واپس لو

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: