مضامین

مسلم حکمراں اور تاریخ

مکرمی:مسلم حکمرانوں کے ہندو مخالف ہونے کیایک طویل تاریخ ہے۔تاہم حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔مسلم حکمرانوں نے ہمیشہ بقائے باہمی کی حمایت کی اور اپنے غیر مسلم ساتھیوں کو وہی احترام دیا جو ہندوستان میں مسلم حکمرانوں کو۔دہلی سلطنت کے حکمرانوں اورمغلوں کے دور حکومت پر کیے جانے والے مطالعے سے ان عام غلط فہمیوں کا انکشاف ہوتا ہے۔ اورنگ زیب جنہیں ہندوستانی تاریخ کا ایک بے رحم حکمران کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ مثال کے طور پریہ بات بار بارناقدین کے ذریعہ کہی گئی کہ اورنگ زیب نے بہت سے مندروں کو توڑ دیااور اس حقیقت کو نظر انداز کرتے ہوئے کہ اورنگ زیب نے ہندو مندروں کی حفاظت کرنے والے کئی احکامات دیئے اور برہمنوں کو ہر ماہ زمین کے علاوہ کچھ امداد بھی دی۔اگر ہم اکبر کے بارے میں بات کریں جس کے دورحکومت میں ہندوستان میں اسلامی طاقت اپنے عروج پر تھی،تب ہم دیکھیں گے کہ اکبر دنیا کا پہلا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے والا بادشاہ تھا۔اس نے جزیہ(مذہبی ٹیکس) کے خاتمے کا حکم بھی دیا۔دہلی سلطنت کے مشہور اور متنازعہ سلطان محمد بن تغلق ایک انتہائی روادار حکمران کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ مستند ذرائع سے علم حاصل کریں اور فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکانے والے ‘واٹس ایپ’ کے پیغامات کو آگے بڑھانے کے جال میں پھنسنے سے بچیں۔

محمد جاوید
نئ دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close