اہم خبریں

امیر الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی ثانی کے انتقال سے علمی حلقوں میں رنج و غم کی لہر

*امیر الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی ثانی کے انتقال سے علمی حلقوں میں رنج و غم کی لہر !*

✍️: مولانا فیاض احمد صدیقی رحیمی
Faiyazsiddiqui536@gmail.com
_____====_____
محترم قارئین :
مجلس احرار اسلام ہند کے صدر – شیرِ پنجاب مولانا حبیب الرحمن صاحب لدھیانوی ثانی کے سانحہ ارتحال کے بعد تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اسی تناظر میں مدرسہ عربیہ ھدایت السلام انعام وہار کے صدر مدرس ” مولانا فیاض احمد صدیقی رحیمی نے مولانا حبیب الرحمن ثانی کے وصال کو ملت کے لئے بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مخلص قائد بے باک، جری، نڈر، اور بلند ہمت رہنما تھے۔انہوں نے نہ صرف اپنے بڑوں کی تاریخ اور روایتوں کو زندہ رکھا بلکہ ان میں قابل ذکر اضافہ کیا ان کا انتقال ہم سب کے لئے بڑا حادثہ ہے اللہ کریم ورحیم ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر واستقامت سے نوازے ۔ حضرت مولانا و مفتی توقیر بدر القاسمی – آزاد الازہری ڈائریکٹر المرکز العلمی للا فتا و التحقق انڈیا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم امیر احرار تحفظ ختم نبوت کے عظیم سپاہ سالار قادیانوں کے ناک میں نکیل لگانے والے اور پنجاب میں ویران پڑی مساجد کو آباد کرنے والے انسان تھے۔مولانا کی وفات ہندوستانی مسلمانوں کے لئے ایک عظیم خسارہ ہے انہوں نے کہا کہ حضرت کو شیر پنجاب کے نام سے جانا جاتا تھا مرحوم نے مجلس احرار اسلامی ہند کے ذریعہ صوبہ پنجاب میں درجنوں مساجد کو بغیر کسی لڑائی جگھڑے کے غیروں کے قبضہ سے آزاد کرا کر انہیں آباد کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔میڈیا پر مکمل بے باکی سے بیان دینا اور مسلمانوں کے حوصلوں کو بڑھانا ہی ان کی شان تھی وہ ہمیشہ سے ہی مسلمانوں کے مسائل کے تدارک کے لئے فکر مند رہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا مرحوم نے تحریک تحفظ ختم نبوت اور دینی تعلیم کے فر وغ میں بھی قابل قدر کردار ادا کیا ہے ان کی وفات سے شہر پنجاب میں ملی سطح پر بڑا خلاہ پیدا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ مولانا کی مغفرت فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔شہر اندا پور کی محمدیہ مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالمالک قاسمی نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ ایک بے باک وجری عالم کے دنیا کے چلے جانے سے ملت اسلامیہ کا بڑا خسارہ ہوگیا ہے مولانا اپنے خاندانی بزرگوں کی روایتوں کے امین اور بے باک رہبر تھے جن کی قیادت ملت اسلامیہ کے لئے باعث افتخار سمجھی جاتی تھی ۔اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ مولانا قاری فیض الدین عارف صاحب سکریٹری جمیعتہ علماء شہر لونی نے اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علاقہ کی بااثر شخصیت تھے مولانا مرحوم نے تحریک تحفظ ختم نبوت اور پنجاب میں مساجد کی آباد کاری کے لئے اہم کردار ادا کیا وہ بے خوف اپنی باتوں کو ارباب اقتدار تک پہنچاتے تھے وہ پنجاب کے مسلمانوں کے لئے مضبوط قلعہ کی حیثیت رکھتے تھے پنجاب کی حکومتیں بھی آپ کی بڑی عزت کرتی تھیں مولانا مرحوم حکومت ہند کے ہر غلط فیصلہ کے خلاف آواز بلند کرنے میں سب سے آگے رہتے تھے مولانا حبیب الرحمن ثانی کی وفات سے پنجاب اور قریب کی ریاستیں اپنے ایک حوصلہ مند قائد سے محروم ہوگئی ہیں اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کے ساتھ خاص معاملہ فرمائیں اور انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔شاہی امام پنجاب ،امیر الاحرار،مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کے انتقال پر تاحال تعزیتی نشست کاانعقاد جاری ہے، اس سلسلہ میں ایک تعزیتی نشست کاانعقاد آج یہاں سبھا پور دھلی این سی آر کے قصبہ انعام وہار میں واقع مدرسہ عربیہ ھدایت السلام میں کیا گیا، جس میں مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کی حیات وخدمات پر روشنی ڈ الی گئی اور ان کے لیے دعاء ایصال ثواب کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر حضرت مولانا مفتی شوکت علی قاسمی نے کہاکہ مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کی وفات ملک کے لئے خصوصاً اہل پنجاب کے لئے بڑا سانحہ ہے۔ مدرسہ عربیہ ھدایت السلام کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا مفتی فہیم الدین رحمانی صاحب نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم ہمیشہ حکومت کے غلط فیصلوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہے اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آوازیں بلند کرتے رہے، ایک ایسے بے باک وجری عالم کے دنیا سے چلا جانا ملت اسلامیہ کا بڑا خسارہ ہے ہزاروں مسلمان عوام وخاص آپ کے دامن تر بیت سے وابستہ ہوکر فیض صحبت سے مستفید ہوئے ۔اس موقع پر قرآن خوانی کرکے ایصال ثواب کیا گیا۔ اس دوران – قاری تنویر آزاد ،مولانا نسیم مظاہری ،قاری ارشاد غفرلہ، مولانا عارف قاسمی ، قاری عبد السلام، قاری محمود الحسن ، قاری عبداللہ وغیرہ موجود رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close