اہم خبریں

ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ضلعی کلکٹر کی قیادت میں انعقاد۔ کئی اہم امور پر مشتمل تجاویز کی منظوری

جہازی میڈیا نمائندہ خواجہ شریف

کاماریڈی 2/ اگست (جہازی میڈیا نمائندہ خواجہ شریف) ضلع کلکٹر جیتیش وی پاٹل نے کہا کہ ضلع ریڈ کراس کی خدمات جاری رکھی جائیں، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی ورکنگ گروپ کی میٹنگ منگل کو کاماریڈی کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں بصدارت ضلع کلکٹر جیتیش وی پاٹل منعقد ہوئی، جس میں ضلعی کلکٹر کی موجودگی میں کئی اہم تجاویز کی منظوری عمل میں آئی، پاٹل نے کہا کہ سی پی آر ضلع اور ڈویژن کی سطح پر پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ ہر منڈل میں جونیئر ریڈکراس سوسائٹی اور جدید ممبران کی رکنیت سازی کیجائے، نیز کہا گی کہ ہیلتھ اور آشا ورکرز کو بطور ممبران شامل کیا جائے، موسمی تبدیلی کی وجہ سے بیماریوں کے پھیلنے کو روکنے سے متعلق آگاہی مہم شروع کیجائے، آخیر میں کہا کہ ضلعی مرکز میں تشخیص علاج کے لیے 57 اقسام پر مشتمل بیماریوں کے مفت ٹسٹ کرنے کا اعلان کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سے ضرور استفادہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close