جمعیت علماء هندمضامین

بابری مسجد کی شہادت سے ہم دنیا میں‌منھ دکھانے کے قابل نہیں‌رہے:‌شری لالو پرساد یادو

بابری مسجد کی شہادت کےبعد جمعیت علمائے ہند کے زیر اہتمام منعقد قومی اتحاد کانفرنس 12 فروری1993 میں بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کی تقریر

لالو پرساد یادوکی تقریر
بہار کے وزیرا علیٰ لالو پرساد یادو نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں کسی جماعت یا فرد پر تنقید کرنا نہیں چاہتا؛ لیکن فرقہ پرستی ایک پرانی بیماری ہے، جس کا خمیازہ ہم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ملک سبھی فرقوں کی مشترکہ جد و جہد کے نتیجے میں آزاد ہوا تھا، اس لیے ہم نے اپنا دستور سیکولر بنایا اور اقلیتوں کو تحفظ کی ضمانت دی۔6/ دسمبر 1992ء کے سانحہ نے ہمارا سب کچھ ملیا میٹ کر دیا۔ ہم چوراہے پر کھڑے ہیں۔ دنیا میں ہم منھ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ فرقہ پرستی کے خلاف لڑائی مسلمانوں کی نہیں؛ہماری ہے۔ کچھ لوگ آئین، عدالت، جمہوریت سب کو خاک میں ملا رہے ہیں۔ 1949ء میں بابری مسجد کے اندر مورتی رکھی گئی، تو اس وقت ملک کی قیادت بہت مضبوط تھی؛ مگر وہ مضبوط قیادت بھی بابری مسجد سے مورتی نہ ہٹاسکی۔ غنڈوں اور بد معاشوں کے سامنے ہتھیار رکھ کر حکومت نہیں چلائی جاتی۔ جن لوگوں نے لوگوں کو لوٹا، ان کا استحصال کیا اور ہر طرح دولت کمائی، تو کیا ر ام انھیں کے بھگوان ہیں، سیتا ہماری ماں اور ملک کی ناری تھیں، تو فرقہ وارانہ فسادات میں جتنے خواتین کی عصمت و عفت تار تار کی جاتی ہے، وہ ہمارے ملک کی ناریاں نہیں ہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close