اہم خبریں

حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کا دورہ مشرقی اترپردیش

حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کا دورہ مشرقی اترپردیش

جلسہ اصلاح معاشرہ

15/شعبان المعظم 1443ھ مطابق 18/مارچ2022ء بعد نماز مغرب
مسجد بڑا پورہ تبلیغی مرکز ضلع غازی پور میں ایک جلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد کیا گیا۔جلسہ کا آغاز مولانا قاری محمد انس حبیب قاسمی کی تلاوت قرآن سے ہوا جس کے بعد نعت پاک کا نذرانہمحمد عاصم قاسمی اور شمشاد احمد نے پیش کیا آج کے جلسہ کے صدر مفتی عبداللہ فاروق قاسمی صدر جمعیۃ علماء شہر غازی پور اور نظامت کے فرائض مولانا محمد انس حبیب صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء غازی پور نے انجام دیے۔
حضرت ناظم عمومی صاحب کا تفصیلی بیان ہوا۔ حضرت نے اصلاح معاشرہ وملک کے موجودہ حالات اور جمعیۃ علماء ہند کی خدمات کے تعلق سے تفصیلی بیان کیا۔ حضرت نے فرمایا کہ معاشرہ بنتا ہے افراد سے، اگر ہر فرد یہ طے کر لے کہ ہمیں اپنی بہنوں کو جائیداد میں انکا واجب حق دینا ہے، ہمیں جھوٹ نہیں بولنا ہے، ہمیں دھوکہ نہیں دینا ہے، ہمیں سنت و شریعت کے مطابق زندگی گزارنی ہے تو معاشرہ کی اصلاح خود بخود ہو جائیگی۔ ملک کے موجودہ حالات کے تعلق سے حضرت نے فرمایا کہ ہم واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے بہکاوے میں نہ أئیں بہت ساری خرابیوں کے باوجود ابھی بھی ہم دنیا کے دوسرے خطے سے بہتر حال میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمارے بڑوں نے اس سے بھی برے حالات کا سامنا کیا ہے۔ ہم پورے جذبہ، حوصلے اور تدبر کے ساتھ جو کرنے کا کام ہے وہ کریں انشاءاللہ حالات بدلیں گے۔ لوگوں کے قلوب تو اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اللہ جب چاہے بدل دیں۔ حضرت ہی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔
وفد میں ناظم عمومی صاحب کے علاوہ حافظ عبید اللہ صاحب ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء اترپردیش مشرقی زون، مولانا احتشام الحق صاحب ناظم ملت فنڈ جمعیۃ علماء ہند، مولانا نور البشر صاحب کونسلر جمعیۃ یوتھ کلب، حافظ دانش وقار آرگنائزر جمعیۃ علماء بنارس، ابو ہریرہ (صاحبزادہ حافظ عبیداللہ صاحب) اور مولانا رضوان احمد قاسمی شامل تھے۔
اس خاص موقع پر شرکت کرنے والوں میں مولانا محمد نعیم الدین غازی پوری سکریٹری جمعیۃ علماء شہر غازی پور،ماسٹر عابد حسین انصاری نائب صدر جمعیۃ علماء شہر غازی پور،محمداعظم انصاری،شمشاد احمد انصاری،مولانا نجم الثاقب عباسی،مولانا اسرار الحق ثاقبی،مولانا عاصم احمد قاسمی،مولانا ابراراحمد غازی پوری،ارمان احمد انصاری، شاہد جمال انصاری وغیرہ لوگ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close