اسلامیاتمضامین

ایک سال میں کیا حفظ ِ قرآن مکمل

مدرسۃ دارالتعلیم والتربیۃ حیدرآباد کا ایک طالب علم نے ایک سال میں کیا حفظ ِ قرآن مکمل: مولانا تبریز عالم قاسمی و حافظ عفان صاحبان ذمہداران مدرسہ

حفظ ِقرآن مجید کی عظمت و رفعت اور ان کے بلند مقام کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ہے کہ’’انا نحن نزلنا الذکر و انا لہ لحافظون‘‘ اس نصیحت نامہ اور کتاب ِہدایت یعنی قرآن کو ہم نے ہی نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ و نگہبان ہیں۔ اور بارگاہ ربانی کی اس عطا کی کوئی حد ہے کہ جو صفت اللہ نے اپنے لئے مخصوص رکھی تھی، اسے بندہ کو بھی نواز دیا، یعنی اللہ حافظ الذکر یعنی قرآن کے محافظ و نگہبان ہیں تو بندہ کو توفیق بخش دی کہ وہ تیس پاروں کو حفظ کرکے حافظ قرآن کا مبارک و مسعود لقب حاصل کرلے۔
حفظ ِ قرآن کے معجزات آئے دن آپ اخباروں وغیرہ میں دیکھتے ہیں کہ سال بھر میں ، چھ مہینے میں ، حتی کہ سودن میں حفظ ِ قرآن کریم کے واقعات سنتے ہیں ۔
ہمیں یہ بات بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ اسی طرح عزیزم محمد حبیب اللہ ولدیت جناب محمد عزرائیل صاحب گاؤں مسوریا ضلع بانکا بہار نے ایک سال میں حفظ ِ قرآن کریم کی سعادت اپنے سینے میں محفوظ کرلیاہے ۔ یہ محض باری تعالیٰ کا بے پناہ احسان و کرم ہے کہ اس نے اپنے عظیم کلام کی حفاظت کے لیے موصوف کے سینے کو منتخب کرلیا ۔
عزیزم حافظ محمد حبیب اللہ مدرسۃ دارالتعلیم والتربیہ گرامر کالونی ، ٹولی چوکی، حیدرآباد میں زیر تعلیم ہیں ۔ یہ ادارہ جناب مولانا محمدتبریز عالم قاسمی و حافظ جناب عفان صاحبان کی نگران میں چل رہا ہے ۔
ان کےاستاد مولانا صلاح الدین صاحب قاسمی کا کہنا ہے کہ موصوف بہت ہی ذہین اور محنتی ہیں ۔ بہت ہی لگن اور شوق سے پڑھتے ہیں،اساتذہ کا بہت ہی ادب و احترام کرتے ہیں ۔
حافظ موصوف ، ان کے والدین، اساتذہ اور اس دارے کےتمام ذمہ داران اسی طرح وہ تمام خیر خواہان ملت جو ہرضرورت پوری کرنے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں، نہایت قابل مبارک باد ہیں جو انتظامات اور طلبہ کی ہر سہولیات کے لیے رات دن کوشاں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کا معاون و مددگار ہواور آخرت میں ان کاموں کو نجات ذریعہ بنائے۔ آمین

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close