اہم خبریں

آل انڈیا تحریک تحفظ سنت ومدح صحابہ کا پہلا سہ روزہ آن لائن اجلاس کا کل سے آغاز،بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل

مولانا محمد الیاس گھمن،مولاناعبدالعلیم فاروقی،مفتی محمد راشد اعظمی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ دیوبند 20فروری(پریس نوٹ)

آل انڈیا تحریک تحفظ سنت ومدح صحابہ کا پہلا عظیم الشان سہ روزہ سالانہ اجلاس 21/22/23 فروری بروز پیر،منگل اورچہارشنبہ آن لائن منعقد ہوگا،یہ اطلاع تحریک کے ترجمان مولانا سرفراز احمدقاسمی نے میڈیا کودی، تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یہ سہ روزہ اجلاس بذریعہ زوم ایپ بعد نماز عشاء 9 بجے رات سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک منعقد ہوگا،اسکی صدارت مولانا ابوحنظلہ عبدالاحدقاسمی صاحب صدرتحریک کریں گے،مہمان خصوصی کی حیثیت سے متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب امیر عالمی اتحاد اہلسنت والجماعت پاکستان،حضرت مولانا عبدالعلیم فاروقی صاحب رکن شوری دارالعلوم دیوبند، وندوة العلماء لکھنؤ،حضرت مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی استاذ حدیث ونائب مہتمم دارالعلوم دیوبند،مولانا مفتی محمد اسعد قاسم سنبھلی صاحب رئیس جامعہ شاہ ولی اللہ مرادآباد،مولانا حکیم محمود دریابادی صاحب رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وسرپرست تحریک،حضرت مولانا ابوطالب رحمانی صاحب رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وسرپرست تحریک،حضرت مولانا مفتی شکیل منصورقاسمی صاحب شیخ الحدیث سورینام امریکہ ونگراں تحریک،حضرت مولانا سید محمد حذیفہ قاسمی صاحب ممبئی مہاراشٹر،حضرت مولانا سیدازہر مدنی صاحب فرزند امیر الہند مولانا سید ارشد مدنی صاحب اور مولانا محمد آصف اعظمی قاسمی صاحب اعظم گڑھ شرکت و خطاب فرمائیں گے،تلاوت کلام اللہ اور نعت پاک کے ذریعے اجلاس کا آغاز ہوگا،پہلے دن یعنی 21فروری کو منتخب موضوعات پر درج ذیل علماء کے خطابات ہونگے،مولانا سید ازہر مدنی صاحب” فضائل اہل بیت” کے موضوع پر،مولانا محمد ایوب قاسمی تلنگانہ "تحفظ ختم نبوت” کے موضوع پر اور مولانا ابوطالب رحمانی صاحب "حالات حاضرہ اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان پر مخاطب کریں گے۔
دوسرے دن یعنی 22 فروری منگل کو درج ذیل علماء کا خطاب ہوگا،مولانا مفتی شکیل منصور قاسمی صاحب "فضائل صحابہ وخلفائے راشدین” کے عنوان پر،مولانا مفتی سید محمد حذیفہ صاحب "رد غیر مقلدیت” کے عنوان پر،مولانا محمد آصف اعظمی قاسمی صاحب "رضاخانیت کا تعارف” کے عنوان پر،مولانا حکیم محمود دریابادی صاحب”شیعہ مذہب کا تعارف” کے عنوان پر مخاطب ہونگے۔
اجلاس کے تیسرے اور آخری دن ذیل کے ان علماء کا خطاب ہوگا،حضرت مولانا مفتی محمد راشد اعظمی صاحب نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند،حضرت مولانا مفتی محمد اسعد قاسم سنبھلی صاحب”مہدویت وشکیلیت” کے عنوان پر،حضرت مولانا عبدالعلیم فاروقی صاحب”مشاجرات صحابہ میں اہل سنت والجماعت کا مسلک” کے عنوان پر اور اخیر میں حضرت مولانا محمدالیاس گھمن صاحب”اکابرین علماء دیوبند کی حقانیت کے عنوان پر کلیدی خطاب فرمائیں گے،اور پھر دعاء کے بعد اس عظیم الشان اجلاس کا اختتام ہوگا۔یہ پروگرام تحریک کے یوٹیوب چینل اور فیسبک پیج پر براہ راست نشر کیاجائے گا،پوری تیاری ہوچکی ہے الحمدللہ ،تحریک کافیسبک پیج
all india tahreek tahaffuz e sunnat wa madhe sahaba
کے نام سے موجود ہے،اس سلسلے میں مذید تفصیلات اور زوم لنک کےلئے 9024799841/8099695186 پررابطہ کیاجاسکتا ہے،
مولانا رضوان اللہ نعمانی،مفتی جنید احمد قاسمی،مفتی عطاءالرحمن نانکوی،مفتی محمد شاہجہاں قاسمی،مفتی محمدشکیل قاسمی بھرتپوری،مولاناسرفراز احمد قاسمی ودیگر ذمہ داران تحریک نے عوام وخواص سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close