اہم خبریں

تیری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں

مسلمان ہوشیار ہوجائیں
ان کے وجود پر شب خون مارنے کے لئے مودی سرکار نے دوسری چال چلی ہے۔ اب وہ اہل ایمان کے ایمان کو خرید کر اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اس لئے یاد رہے کہ جو لوگ بھی CAA اور NRC کی کسی بھی درجے میں حمایت کرتے نظر آئیں ان کے بارے میں یقین کرلیں کہ انہوں نے اپنا ایمان بیچ دیا ہے۔ لہذا حمایت کرنے والے کو کھلے عام *منافق* کے نام سے پکارا جائے۔ اور ان کے ذریعے حکومت کی چال کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔ باقی جو امت کے لئے مخلص ہیں وہ اس امتحان سے صاف سیدھے نکل آئیں گے۔ (انشاءاللہ)

*نوٹ:* نیچے کی تحریر ڈاکٹر عبید اللہ ص دہلی یونیورسٹی کے واٹسیپ سے ہے۔ یہ واقعی ہونے جارہا ہے اس لئے پہلے سے ہوشیار رہئے۔ اور اس کو اتنا عام کیجئے جس سے ایک ایسا ماحول بن جائے کہ کوئی بھی اس بل کی حمایت میں بولنے کی ہمت نہ کر سکے۔

*شاکر حسین عابدی قاسمی*
_____________________________

پورے ملک میں CAA اور مجوزہ NRC کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے کے بعد وزارت برائے اقلیتی امور اور قومی کمیشن برائے اقلیات نے بااثر مسلم دینی پیشواؤں سے کشیدہ صورتحال کو دور کرنے اور امن کے لئے اپیل کرنے کو کہا ہے.

وزارت اور کمیشن نے مفتی ابو القاسم نعمانی وائس چانسلر دار العلوم دیوبند، دہلی کے مولانا محمود مدنی، لکھنؤ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی، اجمیر شریف درگاہ کے دیوان سید زین العابدین اور لکھنؤ کے کلب صادق سے رابطہ کیا ہے.

ان پیشواؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی (مسلمانوں) کو یہ بتائیں کہ شہریت قانون مسلم مخالف نہیں ہے، NRC حکومت کے فوری ایجنڈے میں نہیں ہے، اور گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے. یہ بات اقلیتی کمیشن کے چیئرمین سید غیور الحسن رضوی نے کہی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close